آئی فون X کے تین نئے ماڈلز اور نئی سمارٹ واچ متعارف

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
نئی ایپل واچ آپ کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے!

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروائے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔

آئی فون ایکس ایس میکس نامی ماڈل کی سکرین 6.5 انچ کی ہے جبکہ آئی فون ایکس ایس کی پرانے ماڈل جیسی 5.8 انچ سکرین ہے۔ اسی طرح متعارف کرائے جانے والے تیسرے ماڈل آئی فون ایکس آر کی سکرین تو 6.1 انچ ہے لیکن اس کی کوالٹی کم ہے۔

ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا تھا جسے 'آئی فون X' یا '10' کا نام دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے نئی سمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نیا ’فال ڈیٹیکشن‘ نامی فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایپل: دس کھرب ڈالر تک پہنچنے والی پہلی پبلک کمپنی

آئی فون X : ایپل کا ’جدید اور سب سے مہنگا‘ فون

آئی فون کے دس سال: سات اہم سنگِ میل

نئی سمارٹ واچ میں شامل کیے جانے والے اس فنکشن کا کام یہ ہے کہ اگر اس سمارٹ واچ کو پہننے والا شخص کہیں گر جاتا ہے تو یہ واچ خود ہی سے الرٹ جاری کر دے گی۔

چالیس ایم ایم واچ سیریز 4 کی قیمت 499 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جب کہ 44 ایم ایم 529 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ APPLE

آئی فون X کے نئے ماڈلز

آئی فون ایکس سیریز کے نئے ماڈلز کی قیمت 999 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جو قدرے زیادہ سمجھی جا رہی ہے اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید آئی فون ایکس اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبولیت کھو دے۔

لیکن ایپل کا کہنا ہے کہ اس کے ایکس ماڈلز کم قیمت آئی فون 8 سے بھی زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی وہ پہلی پبلک کمپنی بنی جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دس کھرب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیوں جیسے ایمیزون اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ APPLE

ان نئے موبائل فونز میں نیا پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے اور ایپل کا کہنا ہے کہ اس کا فیس آئی ڈی اب پہلے سے زیادہ تیز ہوگا۔

ایپل کی جانب سے باقاعدہ اعلان سے قبل ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ آئی فون کے نئے ماڈلز کی پشت پر تین کیمرے ہو سکتے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

ایپل نے ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں 12، 12 میگا پکسل کے دو کیمرے لگائے ہیں جب کہ ایکس آر میں صرف ایک ہی کیمرہ لگایا ہے۔

اس کے علاوہ آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس ایس ماڈلز او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی موجود ہے۔

اسی بارے میں