جنگل کا بادشاہ تصاویر کے مقابلے میں کامیاب

شیر تصویر کے کاپی رائٹ DAVID LLOYD
Image caption اس سال کے 'وائلڈلائیف فوٹوگرافر آف دی یئر` کے مقابلے میں مرد شیروں کے جوڑے کی تصوریر نے 'پیپلز چوئس ایوارڈ' جیتا۔

اس سال کے ’وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر` مقابلے میں مرد شیروں کے جوڑے کی تصویر جس کو ’بانڈ آف برادرز‘ کا نام دیا گیا ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

پیشہ ور فوٹوگرافر ڈیوڈ لائڈ نے یہ تصویر اتاری جس کا مقابلہ ابتدائی مرحلے میں 45 ہزار بھجوائی گئی تصاویر سے تھا۔ نیچرل ہسٹری میوزیم نے تمام تصاویر میں سے صرف 25 تصویروں کا انتخاب کیا اور عوام کو اس مختصر فہرست سے اپنی پسندیدہ تصویر انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ لائڈ آج کل لندن میں مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بےحد خوشی ہے کہ تصویر کو اتنی پذیرائی ملی کیوںکہ یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جذبات اور احساسات صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ جانور بھی ان کا اظہار کر سکتے ہیں‘۔

ان کے مطابق ’میرے خیال میں یہ ایک ایسی چیز ہے جس کی آگاہی ہونا بہت ضروری ہے تمام جانوروں کی خاطر۔‘

یہ تصویر نمائش کے لیے نیچرل ہسٹری میوزیم میں دیگر تصاویر کے ساتھ آویزاں ہے جن کو بےحد پذیرائی ملی۔ ان میں سے چار تصاویر نیچے دیکھی جاسکتی ہیں۔

تین کنگ پینگوئنز تصویر کے کاپی رائٹ Wim van den Heever
Image caption وِم وین ڈین ہییور کی تصویر کا مرکز فوکلینڈ جزیرے پر پائے جانے والے تین کنگ پینگوئنز تھے

میتھیو ماران کی تصویر میں لومڑی کو لندن میں وال چاکنگ پر مبنی لومڑی کی ایک تصویر کی جانب جاتے دیکھا جا رہا ہے

لومڑی تصویر کے کاپی رائٹ Matthew Maran
Image caption میتھیو ماران کی تصویر میں لومڑی کو لندن میں وال چاکنگ پر مبنی لومڑی کی ایک تصویر کی جانب جاتے دیکھا جا رہا ہے
برفانی ریچھ تصویر کے کاپی رائٹ Justin-Hofman
Image caption جسٹن ھوفمین کی تصویر کینیڈیئن آرکٹک میں پائے جانے والا ایک بھوکا برفانی ریچھ کی منظرکشی کر رہا ہے
رنگ ہوئے بھیڑیے تصویر کے کاپی رائٹ Bence Mate
Image caption ہنگیریئن فوٹوگرافر بینس ماٹے کی دی گئی تصویر میں تین رنگ کیے ہوے بھیڑیے دیکھے جارہے ہیں۔ افریقن آوارہ کتے ہرن کی ٹانگ دانتوں کے بیچ دبائے اس سے کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

تمام تصاویر بشکریہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں