پلوامہ حملہ: گوگل پر ہیکنگ کی کارروائی کے بعد ٹوائلٹ پیپر سرچ کرنے پر پاکستانی پرچم کی تصاویر
گوگل پر 'بیسٹ ٹویلٹ پیپر ان دی ورلڈ' یعنی دنیا کا بہترین ٹوائلٹ پیپر لکھا گیا تو سامنے آنے والی تصاویر پاکستانی پرچم کی تھیں
پلوامہ حملہ کے بعد خیال ہے کہ انڈین مظاہرین کی جانب سے گوگل پر ہونے والی ایک ہیکنگ کی کارروائی کے بعد ٹوائلٹ پیپر سرچ کرنے پر پاکستانی پرچم کی تصاویر سامنے آنے لگیں۔
گوگل پر ’بیسٹ ٹویلٹ پیپر ان دی ورلڈ‘ یعنی دنیا کا بہترین ٹوائلٹ پیپر لکھا گیا تو سامنے آنے والی تصاویر پاکستانی پرچم کی تھیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پلوامہ حملے میں 40 انڈین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔ پاکستانی شدت پسند تنظیم جیشن محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ٹوائلٹ پیپر کے الفاظ اور پاکستانی پرچم کا یہ ربط 14 فروری کے حملے کے بعد شروع ہوا جب چند بلاگز میں اس کا ذکر کیا گیا اور ہفتے کے اختتام پر یہ موضوع سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔
اسی بارے میں
بڑی تعداد میں لوگوں کے اس کنکشن کے بارے میں سرچ کرنے کی وجہ سے بھی گوگل کے نتائج اثر انداز ہوئے۔ اگرچہ اب گوگل پر اس سرچ کے بعد اس حوالے سے خبروں کے لنکس سامنے آتے ہیں تاہم تصاویر میں اب بھی پاکستانی پرچم ہی دکھائی دیتا ہے۔
کئی تصاویر ان خبروں سے متعلق ہی ہیں جو اس ربط کے حوالے سے ہیں جبکہ کئی میں ان سوشل میڈیا پوسٹس کے سکرین شاٹس ہیں جن میں پاکستانی پرچم اور ٹوائلٹ پیپر ایک ساتھ دکھائے گئے ہیں۔
گوگل نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا کہ آیا ہوا کیا تھا؟
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گوگل پر ایسے نتائج سامنے آیے ہوں۔ اس سے پہلے سربراہان مملکت جن میں ڈانلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی شامل ہیں ان کے ناموں کی سرچ پر بھی توہین آمیز نتائج سامنے آتے رہے۔