سام سنگ کے چھ کیمروں والے گیلیکسی فولڈ کی رونمائی

سام سنگ تصویر کے کاپی رائٹ SAMSUNG

سام سنگ نے اپنے تہہ ہونے والے سمارٹ فون دا گلیکیسی فولڈ کی رونمائی کی ہے جس کی قیمت دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی ہے۔

گیلیکسی فولڈ عام توقعات کے برعکس دو ماہ کے اندر ہی بازار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

مزید پڑھیے

گیلیکسی ایس 8 کی آئی سکیورٹی کو دھوکہ دینا ممکن

'گیلیکسی نوٹ سیون کی پروڈکشن بند'

’نوٹ سیون میں آگ کا سبب خراب بیٹریاں ہی تھیں‘

اس کے علاوہ سام سنگ نے گیلیکسی ایس 10 فائیو جی اور دیگر تین گیلیکسی ایس 10 موبائل فون بھی متعارف کروائے ہیں۔

گیلیکسی ایس 10 فائیو جی میں سام سنگ نے اپنے نان فولڈنگ فونز میں سب سے بڑا ڈسپلے متعارف کروایا ہے اور یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جب فائیو جی نیٹ ورک دستیاب ہو گا تو ڈیٹا تیز ترین رفتار سے منتقل ہو گا۔

ایس 10 ماڈل کے موبائل فونز میں ایک کم قیمت ماڈل بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے سام سنگ نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ایس 9 کی قیمت کی وجہ سے بھی اس کی فروخت توقع سے کم ہوئی تھی۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ گیلیکسی فولڈ کھولے جانے پر سات اعشاریہ تین انچ کی ٹیبلٹ جیسا ڈسپلے دے گا اور اس پر ایک وقت میں تین ایپس کو کھولا جا سکے گا۔

تقریب کے دوران اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا کہ کیسے تینوں ایپس ایک ساتھ چلتی ہیں اور اس میں ڈیوائس ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں اس سے قبل آنے والے فولڈنگ موبائل فلیکس پائی سے زیادہ بہتر انداز میں منتقل ہوتی ہے۔

اس کی ایک مثال گوگل میپس کی ہے جو کہ فون کے چھوٹے حصے پر دکھائی دیتا ہے تو اسے کھولتے ہی ایک سیکنڈ میں اسے بڑا کر کے دکھا دیتا ہے۔

اس نئے فون میں واٹس ایپ، فیس بک اور یو ٹیوب کو موبائل کی نئی شکل کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔

سام سانگ کا کہنا ہے کہ فون میں چھ کیمرے ہیں تین پیچھے، دو اندر اور ایک باہر تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر فون ایک طرف سے بند ہو جائے تو بھی تصویر لی جا سکے۔

گیلیکسی فولڈ کا فور جی ورژن 26 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اس کی قیمت 1980 ڈالر سے شروع ہو گی جبکہ فائیو جی ایڈیشن اس سے بھی مہنگا ہو گا۔

سام سنگ نے اسے اپنا لگژری آئٹم قرار دیا ہے۔

کنسلٹینسی کریئٹو سٹریٹیجیز سے تعلق رکھنے والی کیرولینا میلینسی کہتی ہیں کہ فولڈ ان لوگوں کے لیے ایک تجربہ ہو گا جو فون تو چاہتے ہیں لیکن بڑی سکرین والا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہ اس کی قیمت دو ہزار ڈالر تک ہونے کی وجہ ہے۔

لیکن مارکیٹ پر نظر رکھنے والے کچھ لوگوں کو ابھی بھی اس پر شکوک و شبہات ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ SAMSUNG
Image caption ممکنہ طور پر بھاری، گرم بیٹریاں اور بلند قیمت

اس خیال کو ماننے والوں میں نیل ماؤسٹن بھی شامل ہیں جن کا تعلق سٹریٹجی انیلیٹکس نامی کمپنی سے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فولڈ ہونے والا موبائل بہت پرکشش ہے۔ انھوں نے ایک بڑی سکرین کو ایک چھوٹے سے ڈیزائن میں سمویا ہے لیکن صارف یہ نہیں جانتے کہ یہ کام کیسے کرے گا اور اس کی اپلیکیشنز ابھی میچیور نہیں دکھائی دیتی ہیں۔

ماضی میں بھی دوہری سکرین والے زیڈ ٹی ای اور این ای سی موبائلز بھی بہت زیادہ نہیں بک سکے تھے وجہ ان کی قیمت اور ڈسٹری بیوشن کی کمی تھی۔

گیلیکسی ایس 10 سیریز

ایس 10 اور ایس 10 پلس کی قیمت باقیوں سے زیادہ ہو گی۔ 799 ڈالر سے شروع ہونے والے اس فون کو فروخت کے لیے آٹھ مارچ کو مارکیٹ میں لایا جائے گا۔

ابھی ایس 10 فائیو جی کی قیمت سامنے نہیں آئی اور توقع ہے کہ وہ موسمِ گرما تک ریلیز ہو جائے گا۔

یہ لانچ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کچھ ہی دن بعد ہو گی اور و ہاں دیگر کمپنیاں اپنے نئے موبائل فون متعارف کروائیں گے۔

سنہ 2018 کا جائزہ لیں تو موبائل مارکیٹ سکڑی تھی۔ اس عرصے میں بطور خاص سام سانگ کی فروخت میں کمی دیکھی گئی اور ہواوے اور دیگر چینی کمپنیوں کے موبائلز نے اپنی جانب راغب کیا۔

گذشتہ برس سام سنگ کی فروخت میں منفی آٹھ فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ایپل کی فروخت پر منفی تین اعشاریہ دو فیصد فرق پڑا۔

کٹ آؤٹ کیمرہ

ایس ٹین کے تمام چاروں ورژن گذشتہ برس سامنے آنے والے ماڈلز سے مختلف ہیں یہاں کیمرہ ان کے ڈسپلے پر موجود ہے۔

اب یہ فون بغیر تار کے چارج ہو سکے گا۔

اب چاروں ڈیوائسز میں میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے اور 16 ایم پی ’الٹرا وائڈ‘ کو متعارف کروایا گیا ہے اور یہ منظر کو ہماری آنکھ کے دیکھنے کی صلاحیت سے کچھ بڑا پیش کرنے کا حامل ہے۔

ایس 10 پلس میں سیکنڈ سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔

اسی بارے میں