کامیاب آن لائن ڈیٹنگ کے لیے سات مشورے

Young woman with a phone in her hand. She's smiling, wearing a yellow dress and walking by the river in Budapest at dusk. تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ڈیٹنگ ایپ پر سائن اپ کرنا ٹھیک ہے لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کے ڈیٹ کی تلاش کا عمل آپ کے پریشانی کا عمل نہ بنے۔

دنیا بھر میں لاکھوں افراد محبت کی تلاش میں آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹس استعمال کرتے ہیں۔

آن لائن ڈیٹنگ کا تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ ’آن لائن ڈیٹنگ سٹیٹسٹِکس اینڈ فیکٹس‘ کے مطابق دنیا بھر میں نو کروڑ دس لاکھ صارفین ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے سینکڑوں کو ڈیٹ نہیں ملتی۔

برطانیہ میں رائے عامہ کا سروے کرنے والی کمپنی ’یو گو‘ کے مطابق ملک کی آبادی کا دس فیصد ڈیٹنگ ایپس کا استعمال کر رہا ہے اور ان میں سے نصف تعداد ان ایپس پر ملنے والے افراد کے ساتھ ڈیٹ پر گئے ہیں۔

ذوئی سٹرمپل ’دی مین ڈائٹ‘ کی مصنفہ ہیں اور یونیورسٹی آف ایسیکس میں تاریخ پڑھاتی ہیں جبکہ سوزی ہیمن رشتوں کے بارے میں مشورے دیتی ہیں۔ ان دونوں نے مل کر ڈیٹنگ کے لیے چند ایسے مشورے مرتب کیے ہیں جو مفید ہو سکتے ہیں۔

1: ڈیٹ ڈھونڈنے کا عمل پر لطف ہونا چاہیے نہ کہ پریشانی کا باعث

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اصول نمبر ایک: نہیں جی چاہ رہا، نہیں کرنا چاہتے تو فوراً رک جائیں

اگر آپ اس بارے میں اچھا محسوس نہیں کر رہے تو رک جائیں۔ اگر آپ کو کوئی پسند نہیں تو اس سے دوبارہ نہ ملیں۔

اس معاملے میں اپنی اصل خواہش کے برخلاف کوشش آپ کو تھکا سکتی ہے اور منفی احساسات کی وجہ بن سکتی ہے۔

2: اپنے اندر کی آواز کو سنیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اگر آپ کو اپنی ڈیٹ پر اعتماد نہیں تو فوراً رک جائیں

اگر کسی موڑ پر بھی کچھ اچھا نہ لگے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔

ہم آسانی سے خود کو یہ الزام دے سکتے ہیں کہ ’یہ میری غلطی ہے‘ لیکن شاید یہ دوسرے کی غلطی ہو۔

3: میسینجنگ کی بات ہو تو کم بھی بہت زیادہ ہے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایپ پر ہر شخص سے بات نہ کریں

ڈیٹنگ ایپ پر ہر شخص سے بات کرنے سے آپ شدید تھکان کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اپنی حسِ مزاح اور وقت ان لوگوں کے ساتھ چیٹنگ میں صرف کریں جن کے ساتھ آپ کو بات کر کے لطف آتا ہے اور جہاں کوئی امید کی فضا ہو۔

4: ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption آپ کو ایک ایسی جگہ پر کسی کے ملنے کے زیادہ امکان ہوتے ہیں جہاں بھیڑ زیادہ ہو

مخصوص ڈیٹنگ سروسز سے دور رہیں اور وہاں جائیں جہاں لوگوں کی زیادہ تعداد ہو۔

ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے اس لیے ہیرے کی تلاش میں آپ کو کوئلے کی خاک چھاننی ہو گی۔ ان ایپس پر یقین نہ کریں جو دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے پاس صرف ہیرے ہیں، کوئلے نہیں ہیں! اس میں کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔

5: پہلے ایک دوست کی تلاش کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption جہاں رشتوں کی بات ہو تو دوستی ایک بہترین آغاز ہوتا ہے

بہترین تعلق وہ ہوتا ہے جو دوستی سے شروع ہو اور وہاں سے بات آگے بڑھ جائے۔

اور ہاں یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے مستقبل کے ساتھی کے ساتھ آپ کا تعارف کوئی دوست ہی کروائے۔

6: لچک دکھائیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ’آپ میری ٹائپ کے نہیں‘ - ’ہاں، اور آپ بھی نہیں‘

شاید آپ یہ سمجھتے ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کسی شخص میں کون سی چیز اپنی جانب راغب کرتی ہے۔۔۔

اگر آپ اپنی فہرست کو مختصر کر دیں گے تو شاید وہ شخص آپ کی نظروں میں کبھی نہ آ سکے جو آپ کے لیے ہر طرح سے صحیح ہو لیکن بظاہر آپ کی خواہش کے تمام خانے پر نہ کرتا ہو۔

7: ہوش اور عقل سے کام لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انٹرنیٹ پر ایک دوسرے سے تعارف کا مطلب ہے کہ آپ دونوں کا کوئی ایک جاننے والا نہیں ہے اور پھر یہ کہ آپ ایک دوسرے کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔

اگر کہیں بھی کسی قسم کا بھی شک ہو تو اپنے دماغ میں بجنے والی خطرے کی گھنٹی کو سنیں۔

اگر آپ کی نئی ڈیٹ پیسوں کی درخواست کرے یا پھر بار بار طے شدہ ملاقات منسوخ کر دے تو اس شخص سے ہر قسم کا رابطہ منقطع کر دیں۔

جذبات کے نرغے میں نے پھنسیں!

اسی بارے میں