داڑھی والے مردوں کے لیے بری خبر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’داڑھی میں کتوں کے بالوں سے زیادہ جراثیم پائے جاتے ہیں‘

سوئٹزرلینڈ کے ہرسلینڈن کلینک میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ پتا چلا ہے کہ جو لوگ اپنی داڑھی کی باقاعدگی سے صفائی نہیں کرتے، ان کی داڑھی کے بالوں میں کتے کے بالوں سے بھی زیادہ مقدار میں جراثیم پائے جاتے ہیں۔

اس تحقیق کا اصلی مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا کتوں اور انسانوں کے لیے ایک ہی قسم کے ایم آر آئی سکینر استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن اس تحقیق کے نتائج حیران کن تھے۔

تحقیق کے مصنف ایندریاس گتزیت نے بی بی سی کو بتایا کہ ان نتائج کی بنیاد پر کتوں کو داڑھی والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ صاف مانا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوانات