ماہواری بنی اب رازداری
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ماہواری بنی اب رازداری: سرکاری سکولوں میں بچیوں کے لیے مخصوص واش رومز

خواتین کی زندگی میں ماہواری ایک قدرتی عمل ہے۔ یہ تبدیلی کسی بھی لڑکی کے بالغ ہونے کے بعد آتی ہے۔ ماہواری کا عمل قدرتی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں خواتین خصوصا بالغ لڑکیاں اس موضوع پر بات کرنے سے ہچکچاتی ہیں۔

ماہانہ ایام کے دوران صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے کے باعث نوجوان بچیاں کئی امراض میں مبتلا ہو جاتی ہیں تاہم پاکستان کے شہر لاہور کا ایک ادارہ، انھیں حفظان صحت کے اصولوں کے متعلق آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ، مختلف سرکاری سکولوں میں لڑکیوں کے لیے مخصوص واش رومز بھی بنا رہا ہے۔

یہ خاص واش رومز کیسے ہیں اور یہ ادارہ بچیوں کی زندگی میں کیا نمایاں تبدیلی لے کر آیا ہے۔ جانیے ہماری ساتھی عفیفہ چوہان اور وقاص انور کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔