درخت باتیں کریں اور باتوں سے ۔ ۔ ۔
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وُڈ وائیڈ ورلڈ: جنگلات کی جڑوں میں موجود سوشل نیٹ ورک

ہم دنیا کے کسی حصے میں ہوں، معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے آپس میں جُڑے ہوئے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ درخت بھی پڑوسی درختوں کے ساتھ اپنی جڑوں میں موجود پھپھوندیوں یا فنگس کے ذریعے جُڑے ہوتے ہیں۔ فنگی کے اس نیٹ ورک کو سائنسدانوں نے پیار سے ’وُڈ وائیڈ ورلڈ‘ یعنی جنگل بھر میں پھیلی ہوئی ایک دنیا، کا نام دیا ہے۔

سائنس دان پہلی مرتبہ مختلف جنگلات میں پائے جانے والے اس نیٹ ورک کا ایک عالمی نقشہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھیے کہ پھپھوندیوں کا یہ جال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا اندازہ لگا کر کس طرح سکڑتے ہوئے جنگلات کو بحال کر سکتا ہے۔