اوباما کے ہیکر کو جیل کا سامنا

فرانس کے ایک شہری کو صدر اوباما سمیت کئی معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

براک اوباما کا بلیکبیری فون
Image caption صدر براک اوباما بھی ٹوئٹر پر سر گرم تھے

اس پچیس سالہ شخص کو تئیس مارچ کو گرفتار کیا گیا ارو اب وہ فرانس کے شہر کلئرمون فیغوں کی عدالت میں چوبیس جون کو پیش ہوگا۔

پولیس کے مطابق اس بے روزگار شخض نے اندازہ لگا کر ان اکاؤنٹس کے پاس ورڈ جانچ لیے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے انٹرنیٹ میں کوئی مہارت یاخاص تجربہ حاصل نہیں تھا۔

ٹوئٹر مختصر بلاگز کے لیے مقبول ویب سائٹ ہے۔ فرانس میں کسی ویب سائٹ کی ہیکنگ کر کے اسے چلانا ایسا جرم ہے جس کے لیےدو سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس شحص نے گلوکارہ برٹنی سپئیرز کا ٹویٹر نٹ بھی ہیک کیا تھا۔

اسی بارے میں