ونڈوز سیون کی مقبولیت سے منافع میں اضافہ

مائیکرو سافٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے تین ماہ کے دوران ان کے منافع میں پینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ نئے آپریٹنگ نظام ’ونڈوز سیون‘ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کے ترجمان کے مطابق ادارے کو چار ارب ڈالر کا منافح ہوا ہے جبکہ بنگ سرچ انجن اور ایکس باکس لائیو کے کاروبار میں بھی بڑھوتری کے اشارے ملے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے پراڈکٹس کی فروخت چودہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں چھ فی صد زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ ونڈوز وسٹا کی ناکامی کے بعد ونڈوز سیون آپریٹنگ سسٹم، مائیکروسافٹ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آپریٹنگ نظام بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ وہ تیسری جدید ترین ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے منافع بخش نتائج ظاہر کیے ہیں۔

اس سے قبل یاہو اور ایپل نے گذشتہ ہفتے زیادہ منافع کا اعلان کیا تھا جبکہ گوگل نے بھی زیادہ منافع ظاہر کیا تھا۔

اسی بارے میں