چین کا چاند مشن روانہ ہوگیا

فائل فوٹو

چین نے چاند پر مزید تفتیش کے لیے اپنا ایک راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

لانگ مارچ تھری سی نامی یہ راکٹ لانچ سینٹر سے آدھی رات کے وقت روانہ کیا گیا۔

چینی راکٹ چاند کے مدار کے گرد تصاویر اتارے گا جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پانچ روز میں چاند کے مدار پر پہنچ جائے گا۔

حکام کے مطابق چینج ٹو مشن کے دوران اہم تکنیکی ٹیسٹ کرے گا اور اِس سے مستقبل میں معلومات اکھٹی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

چین کا کہنا ہے کہ وہ اگلے مشن کے لیے روور بھیجے گا جس کے دوران انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینج ٹو چاند کی سطح سے پندرہ کلومیڑ بلند سفر کرے گا اور تصاویر اُتارنے کی کوشش کرے گا تاکہ مستقبل میں چاند کی سطح پر ہونے والی لینڈنگ میں مدد لی جا سکے۔

واضح رہے کہ چاند کے مدار پر بھیجا جانے والا یہ چین کا دوسرا مشن ہے، اِس سے پہلے سنہ دو ہزار سات میں پہلا مشن بھیجا گیا تھا۔

چاند کے مدار پر بھیجا جانے والے پہلا مشن سولہ مہینے چاند پر رہا تھا اور وہ چاند کی سطح پر تباہ ہو گیا تھا۔

چین نے سنہ دو ہزار تین میں اپنا مشن بھیجا تھا جس کے بعد دو اور مشن بھیجے گئے تھے۔

اسی بارے میں