’ہاٹ میل‘ سے ای میل غائب

Image caption مائیکروسافٹ نےصارفین سے مشکلات کے لیے معافی مانگی ہے

مائیکروسافٹ کی ای میل سروس’ہاٹ میل‘ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس سے ای میل پیغامات کو ان کی مرضی کے بغیر حذف کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے صارفین نے یہ شکایات مائیکروسافٹ کے مختلف فورمز پر درج کی ہیں۔

ان صارفین کا کہنا ہے کہ ای میل پیغامات نہ صرف ان کے ان باکس سے غائب ہوئے بلکہ ای میل اکاؤنٹ کے دیگر فولڈر بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔

مائیکروسافٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ای میل غائب ہونے کا معاملہ ایک بڑے پیمانے پر سامنے آنے والا معاملہ نہیں ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سے صارفین سے پیش آنے والی مشکلات کے لیے معافی مانگی ہے۔

اسی بارے میں