پوپ کی خلابازوں سے بات چیت

پوپ تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پوپ نے ٹیلی وثرن سکرین پر دیکھتے ہوئے ان خلابازوں سے خطاب کیا۔

رومن کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈکٹ نے پہلی بار خلا میں موجود خلابازوں سے بات کی ہے۔

اس بات چیت کا اہتمام یورپی خلائی ایجنسی اور ناسا نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔

پوپ نے ویٹیکن کی لائبریری سے ان بارہ خلابازوں سے بات کی جو عالمی خلائی سٹیشن اور خلائی شٹل پر سوار ہیں۔ ان خلابازوں میں دو اطالوی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے ٹیلی وثرن سکرین پر ان خلابازوں کو دیکھتے ہوئے ان سے خطاب کیا اور ان سے کہا کہ وہ ان کی ہمت کی داد دیتے ہیں۔

پوپ نے خلابازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دنیا اور انسانوں کے لیے نئی امیدوں اور نئے مواقع کی تلاش میں بہت اہم کام کر رہے ہیں اور یہ کہ انہیں خلا بازوں سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر خلائی شٹل کمانڈر مارک کیلی سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا جن اہلیہ امریکہ میں رکن پارلیمان ہیں اور حال ہی میں انہیں ایک ریلی میں گولی لگی تھی۔ پوپ نے ان کی صحت یابی کی امید ظاہر کی۔

اسی بارے میں