دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ پیر کو جزوی سورج گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔

پیر کو سورج گرہن پہلے ایشیا اور بعد میں بحرالکاہل اور مشرقی امریکہ تک کے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

اس بار چاند زمین سے انتہائی دوری پر ہے جس کی وجہ سے جزوی سورج گرہن ہو گا اور یہ آتشی دائرے کی ماند نظر آئے گا۔

پیر کی صبح چین میں گرینج کے معیاری وقت کے مطابق دس بج کی چھ منٹ پر سورج گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی سورج گرہن نظر آئے گا۔

دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا دورانیہ مجموعی طور پر چار گھنٹے اور تیس منٹ تک رہے گا۔

بحرالکاہل کے ممالک سے گزرتا ہوا سورج گرہن جب امریکی ریاست ٹیکساس میں مقامی وقت کے مطابق شام کے قریب پہنچے گا تو یہ کچھ زیادہ واضح دکھائی نہیں دے گا۔

ممکن ہے کہ جزوی سورج گرہن مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ کے ممالک میں بھی نظر آئے۔

سلو ٹیکی سکوپس کے ذریعے اس نظارے کو ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

سورج گرہن کے موقع پر لوگوں کو ہمیشہ احتیاط برنتے کے لیے کہا جاتا ہے اور یہ منظر دیکھنے کے لیے خاص قسم کے چشمے، دوربینیں اور دوسرے آلات کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔

سورج گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں چکر لگاتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے ۔

اسی بارے میں