بھارتی گھاٹیاں عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption بھارت کے مغربی ساحل پر واقع یہ پہاڑی سلسلے سینکڑوں قسم کے حیوانات و نباتات کا مسکن ہیں

تہذیب و ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھارت کے مغربی ساحل پر واقع گھاٹیوں کو عالمی ثقافت کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

اتوار کو روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ایک اجلاس کے دوران یونیسکو کے نمائندوں نے مغربی گھاٹیوں کے انتالیس مقامات کو عالمی ورثے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ مغربی گھاٹیاں دراصل دور تک پہاڑیوں کا ایک سلسلہ ہے جو بھارت کی مغربی ساحل پر واقع ہیں۔

یہ پہاڑي علاقہ تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار سکوائر کلومیٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے جو جنوب سے شروع ہوکر ریاست گجرات کے شمال تک جاتا ہے۔

بھارت میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے دباؤ سے اس بات کا خطرہ ہے کہ اس سے سرسبز پہاڑی گھاٹیاں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

ان جنگلات میں تقریباً تین سو پچیس اقسام کے ایسے نباتات، حیوانات، پرندے، رینگنے والے جانور اور مچھلیاں پائی جاتی ہی جن کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ پہاڑیاں بائیولوجیکل ڈائیورسٹی کی مناست سے بھی دنیا ميں پائے جانے والی ان گرم ترین آٹھ جگہوں میں سے ایک ہیں اور اس کے جنگلات بھارت کے مون سون پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں