بلیک بیری کو توقعات سے کم خسارہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 ستمبر 2012 ,‭ 12:48 GMT 17:48 PST
رسرچ ان موشن کا لوگو

گزشتہ کچھ مہینوں میں بیلک بیری کے سمارٹ فونز کی فروخت میں تقریبا اکیس فی صد کمی آئی ہے

بلیک بیری فون بنانے والی کمپنی’رسرچ ان موشن‘ ( آر آئی ایم) کا کہنا ہے کہ رواں سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی میں کمی ضرور آئی ہے تاہم یہ کمی خدشات کے مقابلے میں قدرے کم رہی۔

کمپنی کے مطابق آمدن میں زیادہ کمی نہ ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قیمت میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا۔

یکم ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں آر آئی ایم کو دو سو پینتیس ملین ڈالر کا خسارہ ہوا۔

گذشتہ برس انہی تین ماہ میں اسے تین سو انتیس ملین ڈالر کا منافع ہوا تھا۔

آر آئی ایم کا کہنا ہے کہ اس کے نقد ذخائر دو اعشاریہ دو ارب ڈالر سے بڑھ کر دو اعشاریہ تین ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

نقد ذخائر میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی کو جدید سمارٹ فون لانچ کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ سمارٹ فون بلیک بیری کے بی بی 10 آپریٹنگ سسٹم پر چلیں گے۔

ماضی میں سمارٹ فون کی بانی مانے جانے والی کمپنی کو اپیل اور سام سنگ کے سمارٹ فونز نے شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق سام سنگ سمارٹ فونز دنیا میں مقبول ترین سمارٹ فونز بن چکے ہیں۔

اہم تبدیلیاں

"اس حقیقت کے باوجود کہ ہماری کمپنی میں اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں دوسری سہ ماہی یہ بتاتی ہے کہ اس اہم وقت میں آر آئی ایم کاروبار اور مالی فائدے کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کر رہی ہے"

تھورسٹن ہینز

کمپنی کے چیف ایکزاکیٹو تھورسٹن ہینز کا کہنا ہے ’اس حقیقت کے باوجود کہ ہماری کمپنی میں اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں دوسری سہ ماہی یہ بتاتی ہے کہ اس اہم وقت میں آر آئی ایم کاروبار اور مالی فائدے کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کر رہی ہے۔‘

تکنیکی امور کے ماہر روب اینڈریل نے بی بی سی کو بتایا ’بلیک بیری کی سب سے بڑی قوت یہ ہے کہ بزنس کلاس ان کے فون کا ہی استمعال کرتی ہے اور انہیں سب سے زیادہ یہ بات پریشان کر رہی ہے یہ کمپنی نے انہیں بی بی 10 پر چلنے والے سمارٹ فونز نہیں دے پا رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کو اس برس کے پہلے تین ماہ کے دوران 125 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا جب کہ گذشتہ سال اس کا منافع 934 ملین ڈالر تھا۔

اِس کی ایک بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کمپنی کے روایتی صارف، کاروباری حلقوں نے اپنی صلاحیتوں کو آئی فونز یا اینڈرائڈ سمارٹ فونز پر منتقل کر دیا ہے۔

بلیک بیری فون بنانے والی یہ کمپنی ایک دور کی دنیا بھر میں تیز ترین ترقی کرنے والی کمپنی رہی ہے تاہم آج ٹیبلٹ کی مارکیٹ میں بھی کمپنی کو پاؤں جمانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔