سیسکو، میراکی کو سوا ارب ڈالر میں خریدےگی

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 14:52 GMT 19:52 PST

کمپنی نے گزشتہ چند روز میں دو کمپنیاں خریدی ہیں

نیٹورک کے آلات بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سیسکو کمپیٹور کی ایک دوسری بڑی کمپنی میراکی کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

میراکی جو سروسز مہیا کرتی ہے اس سے کمپنیاں انٹرنیٹ کے استعمال سے اپنے نیٹورک کو منظّم کرتی ہیں۔

سیسکو اس میدان یعنی’کلاؤڈ کمپیوٹنگ‘ میں اپنا دائرہ وسیع کرنا چاہتا تھا۔

اس سے روایتی ہارڈ ویئر کے برعکس صارفین انٹرنیٹ پر ڈیٹا جمع اور منظّم کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے مستقبل میں ترقی کرنے کے کافی امکانات ہیں۔ میراکی اپنی سروسز اوسط درجہ کی کمپنیوں کو مہیا کرتی ہے اور ایسی تقریباً دس ہزار کمپنیاں اسے استعمال کرتی ہیں۔

سیسکوگروپ کے سینیئر نائب صدر راب سوبربیری سے منسوب ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ ’میراکی کو لینے سے سیسکو اوسط درجہ کی کمپنیوں کے اپنےگلوبل صارفین کو آسان اور محفوظ طریقہ سے کلاؤڈ مینیج نیٹوررک فراہم کر سکےگا‘۔

گزشتہ چند روز میں سیسکو نے دوسری کمپنی کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کمپنی نے ڈیٹا سینٹر مینیجمنٹ میں خصوصیت کی حامل کمپنی کلوپیا کو ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر میں خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔