پاکستان: گوگل سمیت متعدد ویب سائٹس ہیک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 25 نومبر 2012 ,‭ 02:05 GMT 07:05 PST

ریڈیو پاکستان نے یہ نہیں بتایا کہ کتی دیر تک گوگل پاکستان ویب سائٹ متاثر رہی

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل پاکستان سمیت ملک کی متعدد سرکاری اور نجی ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔

سنیچر کو پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق ترکی کے ہیکرز نے گوگل پاکستان کی ویب سائٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

صرف گوگل پاکستان ویب سائٹ ہیک کی گئی اور گوگل کا انٹرنیشل پورٹل فعال رہا۔

ریڈیو پاکستان نے ملک میں ٹیلی کیمونیکشن اور انٹرنیٹ کے نگران ادارے پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گوگل پاکستان کی ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ریڈیو نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی کل دو سو پچاسی ویب سائٹ ہیک کی گئیں۔

ہیک کی جانے والی ویب سائٹ میں اہم سرکاری اداروں کی ویب سائٹ سمیت سرکاری اور نجی دونوں ویب سائٹ شامل ہیں۔

سرکاری ریڈیو نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ہیکرز کے حملے میں کون سے سرکاری ویب سائٹس متاثر ہوئیں اور آیا وہ بحال ہو چکی ہیں کہ نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے پہلے بھی سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا جا چکا ہے۔

ماضی میں انڈین سائبر آرمی نامی بھارتی ہیکرز ان ویب سائٹس کو ہیک کرتے رہے ہیں۔

سال دو ہزار دس میں ہیکرز کے اس گروپ نے پاکستان کی چھتیس سے زیادہ سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا تھا جن میں وزارتِ خارجہ، پاکستان نیوی، وزارتِ خزانہ، قومی احتساب بیورو، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ویب سائٹس شامل تھیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔