چلتے چلتے موبائل فون پر بات کرنا خطرناک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 13 دسمبر 2012 ,‭ 16:41 GMT 21:41 PST
موبائل پر فون بات کرتے لوگ

امریکہ میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سال دوہزار گیارہ میں پیدل چلنے والوں کے ساتھ ہونے والے سڑک حادثات میں پانچ فی صد کا اضافہ ہوا ہے

امریکہ میں کیےگئے ایک سروے میں پایاگیا ہے کہ ملک میں تقریباً تین میں سے ایک شخص ایسا ہے جو سڑک پار کرتے وقت موبائل پر بات کرتا ہے جس کی وجہ سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

’انجری پریونشن‘ نامی جنرل کے جائزے میں مختلف سڑکوں پر ایک ہزار پیدل چلنے والوں کا جائزہ لیاگیا جس میں پایا گیا کہ دس فی افراد موبائل پرگانے سن رہے تھے، سات فی صد موبائل پر میسج لکھ رہے تھے اور چھ فی صد لوگ بات کررہے تھے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے چلتے چلتے موبائل فون پر پیغامات لکھنے والے لوگ عام افراد کی نسبت چار فی صد لال بتی کو نظر انداز کرتے ہیں یا پھر سڑک پار کرنے سے پہلے دونوں جانب دیکھ نہیں پاتے ہیں اور انہیں سڑک پار کرتے میں اور دوسرے لوگوں سے دو سیکنڈ کا زیادہ وقت لگتا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جو لوگ سڑک پار کرتے وقت موبائل پر گانے سن رہے تھے وہ سڑک پار کرنے میں تو جلدی کرلیتے ہیں لیکن وہ بھی سڑک کے دونوں جانب کم ہی دیکھتے ہیں۔

رائل سوسائٹی فار دا پریونشن آف ایکسڈینٹس کی کوین کلنٹن کا کہنا ہے ’چلتے وقت سڑک پر نظر رکھنا بالکل اتنا ہے ہی ضروری ہے جتنا کہ کار چلاتے وقت۔ اس لیے موبائل فون پر بات کرنے والے، میوزک سننے والے راہ گیروں کو چاہیے کہ وہ خطرہ مول نہ لیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا’سڑک پر چلتے وقت ہر طرح سے چوکنا رہیں اور موبائل فون آپ کا دھیان بٹا سکتا ہے۔ ٹریفک میں چلتے وقت پوری طرح چوکس رہنا بے حد ضروری ہے۔‘

امریکہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارگیارہ میں راہگیروں کے ساتھ ہونے والے سڑک حادثات میں پانچ فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایڈمنڈ کنگ کا کہنا ہے کہ راہگیروں کے ساتھ حال ہی میں بعض خطرناک حادثات ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ چلتے چلتے یہ بھول جاتے ہیں سڑک پر ٹریفک بھی ہے۔

اس تحقیق میں حصہ لینے والے محقیقین کا کہنا ہےکہ راہ گیروں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ سڑک پر چلتے وقت وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ سڑک کے ماحول کا خیال رکھیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔