سونی کا نیا ٹیبلٹ اور ایل جی کا نیا فون

آخری وقت اشاعت:  بدھ 23 جنوری 2013 ,‭ 11:27 GMT 16:27 PST

سونی کے نئے ٹیلیٹ کی سکرین دس انچ سے بھی بڑی ہے

سونی نے دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ کمپیوٹر ’ایکسپیریا زیڈ‘ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس ٹیبلٹ کمپیوٹر کی سکرین دس انچ سے تھوڑی بڑی ہے تاہم یہ ایپل کے آئی پیڈ منی سے بھی ذرا سا پتلا ہے اور اس کی کل موٹائی اعشارہ دو سات سینٹی میٹر ہے۔

اس دوران ایل جی نے بھی پانچ انچ کا ایک نیا فون ’اوپٹیمم جی پرو‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سونی کے نئے ٹیبلٹ اور ایل جی کے نئے فون کے جاپان میں ریلیز ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کے متعلق مزید تفصیل آئندہ ماہ آنے کی توقع ہے۔

’موبائل ورلڈ کانگریس‘ بارسلونا میں پچیس سے اٹھائیس فروری کے درمیان ہوگی اور اس مناسبت سے اس طرح کی نئی ٹیکنالوجی کے اعلان کا یہ بہت ہی مقبول وقت ہے۔

دوسری جانب سیم سنگ پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ ’موبائل ورلڈ کانگریس‘ میں اپنے آٹھ انچ والےگلیکسی نوٹ کا ایک نیا ورزن پیش کرے گا۔

سب سے پتلا ہونے کے ساتھ سونی یہ بھی دعویٰ کر سکتا ہے کہ جس حساب سے اس کا سائز بڑا ہے اس مناسبت سے اس کا ٹیبلٹ سب سے ہلکا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا وزن پانچ سو گرام سے بھی ذرا کم ہے اور یہ پانی اور دھول سے بھی محفوظ ہے۔

جس طرح کی تکنیک سونی کے پانی سے محفوظ سمارٹ فون میں استعمال کی گئی ہے اس سے یہ ٹیبلٹ بھی آراستہ ہے۔

ایک ساتھ

یہ فون اور ٹیبلیٹ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیےگئے ہیں چنانچہ تمام طرح کا ڈیٹا فون سے ٹیبلیٹ اور ٹیبلیٹ سے فون میں بس ایک ’شیئرنگ ٹچ‘ سے آسانی سے منتقل کرنےکی سہولت ہے۔

یہ نیا فون آٹھ جنوری کو لاس ویگاس میں صارفین کے ایک الیکٹرانک شو میں پیش کیا گيا تھا جس فون کا نام ’ایکسپیریا زیڈ‘ ہے۔

یہ ایچ ڈی آر یعنی (ہائی ڈائنامک رینج) ویڈیو ریکارڈنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صلاحیت کے فون کے لیے سونی نے اپنے کیمرہ کے شعبہ سے مدد لی ہے۔

یہ فون اور ٹیبلٹ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیےگئے ہیں چنانچہ تمام طرح کا ڈیٹا فون سے ٹیبلٹ اور ٹیبلٹ سے فون میں بس ایک ’شیئرنگ ٹچ‘ سے آسانی سے منتقل کرنےکی سہولت ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میڈیا کنسلٹینسی کے ڈیوڈ میکوئن نے بی بی سی کو بتایا ’یہ ایک اچھا پروڈکٹ ہے اور اسے دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ اچھا کام کرے گا لیکن اس میں ایک رکاوٹ یہ ہے کہ اب بہت سے ٹیبلٹ اور صارفین بھی بڑے کے بجائے سات سے آٹھ انچ کے چھوٹے سیٹ استعمال کرنے لگے ہیں جس کی ایک وجہ ان کا قدرے سستا ہونا بھی ہے‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔