انٹرنیٹ صارفین میں اضافہ، وجہ سمارٹ فونز

چین کے انٹرنیٹ انفارمیشن سینٹر کے مطابق چین میں انسٹھ کروڑ سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ہیں جن میں سے تقریباً چھیالیس کروڑ افراد نے اپنے سمارٹ فونز یا وائی فائی سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی۔

چین انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے مطابق تازہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال انٹرنیٹ صارفین میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سینٹر کا مزید کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی چوالیس فیصد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی چین کا مقبول ترین سرچ انجن بیدو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 91 وائرلیس ویب سافٹ کو خرید رہی ہے۔ 91 وائر لیس ویب سافٹ چین میں ایپس کے دو سٹور چلاتی ہے۔

چین میں ٹوئٹر کی مانند مائیکرو بلاگنگ سروس نے اس سال فروری میں کہا تھا کہ اس کے پانچ سو ملین صارفیں ہیں اور ان میں سے کسی بھی دن کم از کم چھیالیس ملین صارفین یہ سروس استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

چین انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کے انٹرنیٹ کے حوالے سے اعداد و شمار جون 2009 تک ہیں۔سینٹر کے مطابق جون 2009 میں چین میں 338 ملین انٹرنیٹ صارفین تھے جن میں سے 320 ملین موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے۔

اسی بارے میں