ملیریا ویکسین تیار، اسی فیصد کامیابی

Image caption ملیریا ویکسین کے اسی فیصد رضاکاروں میں ملیریا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی

مليريا سے بچاؤ کي ويکسين تيار کرنے والے سائنسدانوں نے اپنے تجربات کےکچھ نتائج شائع کيے ہیں۔ يہ نتائج انتہائي حوصلہ افزا ہیں اور اس کی کاميابي کا تناسب بہت زيادہ ہے۔

امريکي رياست ميري لينڈ کی ایک بائیوٹیک لیبارٹری میں سائنسدان مچھروں کو برقي شعاعوں سےگزار کر ان طفيليوں یا پیراسائٹس کو کمزور کرتے ہيں جس سے مليريا پھيلتا ہے۔

سائنسدان پھر ان کمزرو طفيليوں کو انسانوں کے جسم ميں داخل کرتے ہیں تاکہ انسان کا قوت معدافت کا نظام حرکت میں آئے اور مضبوط ہو۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جتنے بھی رضاکاروں پر تجربہ کيا گيا ان میں سے اسي فيصد میں مليريا کے خلاف قوت مدافعت پيدا ہوگئي۔

البتہ سائنسدانوں کی ٹيم سربراہ نے کہا ہے کہ ابھي تک ہونے والے ٹرائل انتہائي محدود پيمانے کے ہیں اور اس ویکیسین کا بڑھانے پیمانے پر ٹرائل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں