سڑک جو الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرتی ہے

Image caption سڑک کے نیچھے نصب بجلی کی تاروں کے ذریعے الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کی جاتی ہے جس سے بس کے نیچھے لگا آلہ بجلی بناتا ہے

جنوبی کوریا نے ایک ایسی سڑک بنائی ہے جو اس پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی سڑک ہے اور اس کی لمبائی 12 کلو میٹر ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جن گاڑیوں میں سڑک کے ساتھ ہم آہنگ آلات لگا گئے ہیں اور اسے چارج کرنے کے لیے رکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دو عوامی بسیں اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہیں اور سنہ 2015 تک اس میں دس مزید بسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

کوریا ایڈوانس انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کائسٹ) کے ڈانگ ہو چو کا جو اس پروجکٹ کے سربراہ ہیں کہنا ہے ’یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ ہم اس منصوبے میں کامیاب ہوگئے تاکہ بسیں عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کریں‘۔

انھوں نے کہا ’یہ یقیناً او ایل ای وی ٹیکنالوجی کے لیے مذید کمرشل سطح پر جانے اور عوامی ٹرانسپورٹ میں مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا موقع ہے‘۔

اس کے جارجنگ کا طریقۂ کار یہ ہے کہ بس کے نیچھے لگا ہوا ایک آلہ سڑک سے شیپڈ میگنیٹک فیلڈ ان ریزنینس نامی ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی حاصل کرتا ہے۔

سڑک کے نیچھے نصب بجلی کی تاروں کے ذریعے الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کی جاتی ہے جس سے بس کے نیچھے لگا آلہ بجلی بناتا ہے۔

یہ آلہ سڑک کی سطح سے تقریباً 17 سنٹی میٹر تک اوپر ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں