آئی فون 5 ایس کی ٹچ آئی ڈی کتنی محفوظ؟

Image caption ایپل نے ایل فرینکن کے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

ایک امریکی سینیٹر نے ایپل کمپنی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے آئی فائیو ایس میں فنگر پرنٹس کی ٹیکنالوجی نے پرائیویسی سے متعلق نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔

امریکی سینیٹ کی عدلیہ کی ذیلی کمیٹی برائے پرائیویسی، ٹیکنالوجی اور قانون کے چیئرمین سینیٹر ایل فرینکن نے ایپل کمپنی کے سربراہ ٹم کُک کو ایک خط کے ذریعے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

امریکی سینیٹر نے خط میں لکھا ہے کہ کسی بھی صارف کے انگوٹھے کے نشان چرا کر کمپیوٹر ہیکرز آپ کی شناخت کو ہمیشہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

فنگر پرنٹ سنسر شوشا یا جدت؟

آئی فون فائیو ایس اور فائیو سی کی رونمائی

ایپل کے پرانے ماڈلز پر پابندی ختم

دوسری جانب ایپل نے ایل فرینکن کے خط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

امریکی سینیٹر اپیل سے متعدد سوالات کا جواب جاننا چاہتے ہیں۔

  • صارف کی انگلیوں کے نشان کا ڈیٹا مقامی طور پر موبائل فون کی چپ پر سٹور کیا جائے گا اور آیا یہ ڈیٹا کبھی چرایا تو نہیں جا سکے گا یا اسے کبھی ڈیجیٹل کیا جائے گا جس سے کمپیوٹر ہیکرز کوئی فائدہ اٹھا سکیں۔
  • آیا آئی فون فائیو ایس ٹچ آئی ڈی سسٹم سے متعلق کسی بھی معلومات کو ایپل کمپنی کو یا کسی تیسری پارٹی کو واپس منتقل کرتی ہے۔
  • ایپل کمپنی صارفین کے فنگر پرنٹس کو کس طرح محفوظ رکھے گی۔
  • ان گنگر پرنٹس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

امریکی سینیٹر نے اپیل سے کہا ہے کہ وہ ان کے خط میں پوچھے جانے والے سوالات کا ایک ماہ کے اندر جواب دیں۔

دوسری جانب ہیکرز آئی فون فائیو ایس کی ٹچ آئی ڈی ٹیکنالوجی کو ہیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

نک ڈی پیٹریلو اور رابرٹ گراہم نے ایک ویب سائٹ istouchidhackedyet.com بنائی ہے جس پر اس شخص کو دس ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو اس کسی گلاس سے اٹھائے ہوئے فنگر پرنٹس سے ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے ہیک کرے گا اور بغیر کسی مشکل کے کئی بار ہیک کر سکے۔

ویب سائٹ کے مطابق ہیک کرنے والوں کے لیے دیگر انعامات میں وائن کو بوتل بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ امریکی موبائل کمپنی ایپل کے نئے فون آئی فائیو کے ہوم بٹن میں ایک سٹین لیس سٹیل کا چھلا ہے جو دکھائی بھی نہیں دیتا۔

ایپل نے اپنے نئے فون میں انگلیوں کے نشان کا سنسر نصب کیا ہے اور یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہو سکتا ہے کہ پاس ورڈ کے زمانے کو خیر باد کہنے میں اہم قدم ہو۔

آئی فائیو میں ٹچ آئی ڈی سہولت کے باعث اس کا صارف اپنی انگلی کے نشانات کی مدد سے فون کا لاک ختم کرسکے گا اور اس کو مشکل پاس ورڈ یاد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسی بارے میں