پرانی ناک کے علاج کے لیے ماتھے پر نئی ناک

 شاؤلیان
Image caption حادثے کے بعد انفیکشن سے شاؤلیان کی ناک کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی تھی

چین کے صوبہ فُوجیان میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے ماتھے پر ایک نئی ناک بنائی ہے تاکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ان کی اصل ناک کو اس سے تبدیل کیا جا سکے۔

بائیس سالہ شاؤلیان کی ناک گذشتہ سال اگست میں ایک ٹریفک حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔

حادثے کے بعد انفیکشن سے ان کے ناک کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کے لیے اس کا علاج کرنا ناممکن ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک نئی ناک بنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ نئی ناک بنانے کے لیے شاؤلیان کے ماتھے پر ’ٹشو ایکسپینڈر‘ تکنیک استعمال کی گئی جس کے ذریعے ٹشو اور جلد اگائی جاتی ہے اور اسے ایک ناک کی شکل دی گئی۔ اس کے بعد ان کی پسلیوں سے لی گئی ہڈی کو اس میں ڈال دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئی ناک اچھی حالت میں ہے اور ٹرانسپلانٹ سرجری جلد ہی کی جائے گی، جس کے ذریعے ماتھے سے ناک اتار کر اصل جگہ پر لگا دی جائے گی۔

اسی بارے میں