بی بی سی اردو اب ’گوگل پلس‘ پر

بی بی سی اردو نے گوگل کی سوشل میڈیا ویب سائٹ گوگل پلس پر اپنے صفحے کا اجرا کر دیا ہے۔

بی بی سی اردو گوگل پلس پر

گوگل پلس دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور اس سال کے آغاز میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں کے صارفین اس ویب سائٹ پر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

گوگل پلس کا آغاز گوگل نے 2011 میں کیا اور اب یہ دنیا میں استعمال کیے جانے والی اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔

فیس بک سے مختلف انداز میں بنائی گئی اس ویب سائٹ کا سب سے بڑا فائدہ گوگل کی باقی مصنوعات کے ساتھ اشتراک ہے جن میں گوگل کا سرچ انجن بھی شامل ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بغیر کسی علیحدہ لاگ ان کے اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

گوگل پلس کی سب سے اہم خصوصیت سماجی رابطہ ہے جسے ’ہینگ آؤٹ‘ کہا جاتا ہے۔

ہینگ آؤٹ میں ایک سے زیادہ گوگل پلس صارفین اکٹھے ہو کر ویب کیمرے کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

بی بی سی اردو اپنے قارئین، سامعین اور ناظرین کے ساتھ اب گوگل پلس کی اس سہولت کے ذریعے رابطوں میں ایک قدم آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آگر آپ گوگل پلس پر ہیں تو ہمیں اس لنک پر کلک کر اپنے سرکل یا دائرے میں شامل کریں۔

آئندہ چند دنوں میں بی بی سی اردو بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور صورتِ حال پر اپنا پہلا ہینگ آؤٹ منعقد کرے گی جس کی رپورٹ بی بی سی اردو پر شائع کی جائے گی۔

اسی طرح ہم جاننا چاہیں گے کہ آپ گوگل پلس پر کیا چاہتے ہیں یا کس موضوع پر ہینگ آؤٹ کرنا چاہتے ہیں ہمیں لکھ بھیجیے، ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔