’دراڑیں پڑا عطارد سیارہ سات کلومیٹر سکڑ گیا ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ NASA via Getty
Image caption سائنسدانوں کو اس بارے میں پہلی بار معلومات اس وقت ملی جب ستّر کی دہائی کے وسط میں میرینر 10 سیٹیلائٹ سیارے کے قریب سے گزری تھی

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چار ارب سال قبل جب سیارہ عطارد کی سطح سخت ہوئی تھی اس کے مقابلے میں آج یہ سیارہ سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کی اندرونی سطح ٹھنڈی ہونے کے باعث سکڑ گئی ہے اور اس کی سطح پر دراڑیں پڑ رہی ہیں۔

سائنسدانوں کو اس بارے میں پہلی بار معلومات اس وقت ملی جب ستّر کی دہائی کے وسط میں میرینر 10 سیٹیلائٹ سیارے کے قریب سے گزری تھی۔

تاہم امریکی خلائی ایجنسی کی میسنجر سیٹیلائٹ سے موصول ہوئیں تازہ فوٹوز سے سائنسدانوں کو اس سیارے کے سکڑنے کی تازہ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ NASA via Getty
Image caption امریکی خلائی ایجنسی کی میسنجر سیٹیلائٹ سے موصول ہوئیں تازہ فوٹوز سے سائنسدانوں کو اس سیارے کے سکڑنے کی تازہ معلومات حاصل ہوئی ہیں

سائنسی جرنل نیچر جیوسائنس میں تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیارہ عطارد کا سکڑنا ماضی میں خیال کیے جانے سے زیادہ ہے۔

میرینر 10 مشن 1974 اور 1975 میں عطارد کے قریب سے گزرا تھا اور اس نے عطارد کی 45 فیصد سطح کی تصاویر لی تھیں۔ ان تصاویر میں نمایاں تھا کہ اس کی سطح پر دراڑیں پر رہی ہیں۔

یہ دراڑیں سینکڑوں کلومیٹر لمبی تھیں۔ میرینر 10 کے جانب سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔

لیکن سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ سیارہ اتنا کم سکڑا ہو کیونکہ عطارد جیسا سیارہ جب ٹھنڈا ہونا شروع ہو گا تو یہ زیادہ سکڑے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ NASA via Getty
Image caption میرینر 10 کے جانب سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے

تاہم میسنجر نے سائنسدانوں کی پریشانی اس وقت ختم کی جب یہ 2011 میں عطارد کے قریب سے گزرا اور اس کی 100 فیصد سطح کی تصاویر لیں۔

ان تصاویر کے جائزے کے بعد بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیارہ اس اندازے سے زیادہ سکڑا ہےجو پہلے لگایا جا رہا تھا۔

واشنگٹن میں کارنیجی انسٹیٹیوشن کے ڈاکٹر پال بائرن نے بی بی سی نیوز کو بتایا ’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔ سیارے کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے۔‘

عطارد کا قطر تقریباً 4000 کلومیٹر ہے۔ میسینجر کے مشن کے بعد جاپان اور یورپ عطارد پر مشن بھیجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ مشن اگلے سال بھیجا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ NASA via Getty
Image caption ’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔ سیارے کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے‘

اسی بارے میں