معمر ترین بلی ’پوپی‘ 24 برس کی عمر میں مر گئی

تصویر کے کاپی رائٹ SWNS
Image caption پوپی کی عمر 24 برس تھی اور وہ بہت بیمار تھی

دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر گئی ہے۔

یہ بلی فروری سنہ 1990 میں پیدا ہوئی اور گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی عمر کو سرکاری طور پر مئی میں تسلیم کیا۔

پوپی اپنی مالکن جیکی اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے بورن متھ میں رہتی تھی۔

جیکی نے کہا ’ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے بہت بیمار رہی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی تھیں لیکن بدھ کو اسے پانی کے باعث انفیکشن ہو گئی اور اس کی پچھلی ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں۔‘

جیکی نے مزید کہا ’وہ جمعے کو سہ پہر ساڑھے تین بجے چل بسی۔ میں نے وہ سارا دن اس کے ساتھ گذارا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ SWNS
Image caption پوپی کی مالک کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی لیکن پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے

بلیوں کی عمر عموماً 15 برس تک ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلی کی عمر کے پہلے دو برس انسانی عمر کے 25 برس کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ہر تین ماہ ایک برس کے برابر۔

اس نظریے کے مطابق پوپی کی عمر 114 برس تھی۔

اس سے پہلے اب تک کی معمر ترین قرار دی جانے والے بلی ٹیکسس کی ’کریم پف‘ تھی جس کی عمر 38 برس تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ SWNS
Image caption ماہرین کے نظریے مطابق پوپی کی عمر 114 برس بنتی ہے
تصویر کے کاپی رائٹ SWNS

اسی بارے میں