’سونگھنے کی حس سے زندگی کا دورانیہ معلوم ہو سکتا ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ THINKSTOCK
Image caption سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سونگنے کی حس ختم ہونے کی وجہ سے براہِ راست موت واقع نہیں ہوتی لیکن یہ ابتدائی وارننگ کی نشانی ہے

ڈاکٹر لوگوں کی عمر کے پچھلے حصے میں سونگھنے کی حس کی طاقت معلوم کرنے سے اس کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے آئندہ پانچ سال تک زندہ رہنے کے کتنے امکانات ہیں۔

پی ایل او ایس ون کے اس 3000 بالغ افراد کے سروے میں سونگھنے کی کمزور حس والے 39 فیصد افراد پانچ سال کے اندر اندر مر گئے جبکہ ان کے مقابلے میں جو دس فیصد افراد بو کی صحیح پہچان کر سکے وہ زندہ رہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونے کی وجہ سے براہِ راست موت واقع نہیں ہوتی لیکن یہ ابتدائی وارننگ کی نشانی ہے۔

شکاگو یونیورسٹی کے محقیقین نے 57 سے 85 سال کے عمر کے درمیان افراد کے نمائندہ نمونے پر سونگھنے کے ٹیسٹ کیے۔

اس ٹیسٹ میں شامل افراد کو مختلف بو معلوم کرنا تھے۔ ان میں پیپر منٹ، مچھلی، مالٹا، گلاب اور چمڑے کی بو شامل تھی۔

پانچ سال بعد ان میں تقربیاً 39 فیصد افراد جنھوں نے ٹیسٹ میں کم سکور کیا تھا (چار سے پانچ غلطیاں‘ وہ وفات پا چکے تھے جبکہ سونگھنے کی معتدل حس رکھنے والے 19 فیصد افراد اور سونگھنے کی اچھی حس رکھنے والے دس فیصد افراد زندہ تھے۔

عمر، خوراک، سگرٹ نوشی کی عادت، غربت اور صحت کے دیگر مسائل کو خاطر میں لاتے ہوئے بھی محقیقین اس نتیجے پر پہنچے کہ ان لوگوں کو جن کی سونگھنے کی صلاحیت کمزور، زیادہ خطرہ ہے۔

اسی بارے میں