گوگل سب سے مہنگے بل بورڈ کا پہلا کرائے دار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption بل بورڈ کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں سیاح اور شائقین ٹائمز سکوائر میں جمع ہوئے

دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز سکوائر میں نصب کیا گیا ہے۔

آٹھ منزلہ عمارت کی اونچائی والا یہ بل بورڈ ایک فٹبال کے میدان جتنا بڑا ہے اور اسے میریئٹ مارکویس ہوٹل پر نصب کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اس بورڈ پر اشتہار چلوانے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

چار ہفتے کے لیے اس بورڈ پر اشتہار چلانے کا معاوضہ اندازاً 25 لاکھ ڈالر ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گوگل کے اشتہار چلنے تک اس پر قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر بنائے گئے فن پارے دکھائے جائیں گے

اطلاعات کے مطابق گوگل نے جنوری 2015 تک اس بورڈ پر اپنا اشتہار چلانے کا معاہدہ کیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق روزانہ تین لاکھ راہ گیر اس بورڈ کے پاس سے گزرتے ہیں۔

ٹائمز سکوائر نیویارک کا مقبول چوراہا ہے جو اپنے ان رنگ برنگے اشتہاری بورڈز کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایک اندازے کے مطابق روزانہ تین لاکھ راہ گیر اس بورڈ کے پاس سے گزرتے ہیں

اس نئے بل بورڈ کو پہلی مرتبہ منگل کی شب روشن کیا گیا اور گوگل کے اشتہار چلنے تک اس پر قدرتی مناظر سے متاثر ہو کر بنائے گئے فن پارے ایک ہفتے تک دکھائے جائیں گے۔

بل بورڈ کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں سیاح اور شائقین ٹائمز سکوائر میں جمع ہوئے۔

یہ ڈیجیٹل بل بورڈ کیمروں سے بھی منسلک ہے اور اس پر انٹرایکٹو مواد بھی چلایا جا سکتا ہے۔