پائریٹ بے کی بندش کے بعد نقل آن لائن

تصویر کے کاپی رائٹ Isohunt

Isohunt ایک ویب سائٹ جو پائریٹڈ میٹیریل تک رسائی فراہم کرتی ہے نے اپنے مدِ مقابل ویب سائٹ پایریٹ بے کے ڈیٹا بیس کی نقل تیار کی ہے جسے گذشتہ ہفتے بند کر دیا گیا تھا۔

یہ نقل شدہ ویب سائٹ آن لائن ہے اور صارفین کے مطابق بالکل درست طور پر کام کر رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے سویڈن میں ایک پولیس کے چھاپے کے بعد سے پائریٹ بے بند کر دی گئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔

Isohunt کا کہنا ہے کہ اس نے قدم انٹرنیٹ پر معلومات کے تحفظ کی خاطر اٹھایا۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اگر پائریٹ بے واپس آتی ہے تو ہم اس نقل شدہ ویب سائٹ کو بند کر دیں گے۔

پائریٹ بے پر فلموں، ٹی وی شوز اور موسیقی کے پائریٹیڈ یا غیر قانونی مواد تک رسائی کی بڑی فہرستیں دستیاب تھیں۔

سویڈش پولیس نے سٹاک ہوم کے قریب یہ چھاپہ مارا جہاں اس نے پائریٹ بے کے سرورز پر قبضے میں لے لیے جس کے نتیجے میں تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

جہاں اس ویب سائٹ کے بانیوں کے خلاف مقدمات پر فیصلے آ چکے ہیں اور کچھ اب جیل میں ہیں وہیں اس سائٹ کو بند کرنا بہت مشکل کام تھا۔

2012 میں پائریٹ بے نے اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کی اور اسے آسانی سے نقل کیے جانے والا بنایا۔