گوگل ’موبائل فرینڈلی‘ سائٹس کو ترجیح دےگا

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption گوگل ویب سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے کے لیے ڈویلپر ٹول بھی آفر کر رہا ہے

گوگل سرچ کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے جس کے تحت موبائل فرینڈلی یعنی موبائل آلات پر صحیح طریقے سے چلنے والی ویب سائٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

گوگل کے مطابق یورپی یونین، بی بی سی اور وکی پیڈیا کی سائٹس کے کچھ حصے موبائل آلات پر صحیح کام نہیں کرتے۔

21 اپریل سے جب صارفین کوئی سرچ کریں گے تو جو سائٹس موبائل فرینڈلی ہوں گی وہ سرچ میں پہلے نظر آئیں گی۔

واضع رہے کہ ایک سائٹ کے موبائل فرینڈلی ہونے کے لیے کچھ چیزوں کا ہونا ضروری ہے جیسے لکھائی کا سائز اور موبائل کی سکرین پر اس کا پورا آنا وغیرہ۔

اس بارے میں گوگل کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ’ اب اکثر لوگ اپنے موبائل آلات پر تلاش کرتے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ سائٹس ایسی ہوں جنھیں لوگ اپنے موبائل آلات پر آسانی سے پڑھ سکیں۔‘

گوگل ویب سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے کے لیے ڈویلپر ٹول بھی آفر کر رہا ہے جو سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

’ای کامرس‘ جس کے ذریعے دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر رقوم کی ادائیگی کی جاتی ہے کے چیف پروڈکٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ ’ گوگل کا یہ قدم خوش آئند ہے اور یہ کپمنیوں کو واضع پیغام ہے کہ سائٹس کو موبائل فرینڈلی بنانا اب پسند یہ ناپسند کی بات نہیں بلکہ لازمی ہے۔ خصوصاً انٹر نیٹ پر مصنوعات بیچنے والوں کے لیے۔‘

دوسری جانب بی بی سی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کی سائٹ کے کچھ حصے موبائل فرینڈلی نہیں ہیں لیکن جلد ہی موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو خودبخود ہی بی بی سی کی موبائل سائٹ پر ری ڈائریکٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔

اسی بارے میں