بنگلہ دیش دورے کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ہربھجن سنگھ کی واپسی بظاہر آئی پی ایل میں بہتر کارکردگی کا نتیجہ نظر آتی ہے

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی سیریز کے لیے اپنی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے دورے میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے ویراٹ کوہلی کو کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار سپنر ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔

ہربھجن سنگھ نے آخری ٹیسٹ میچ مارچ سنہ 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلا تھا۔ ہربھجن اب تک ہندوستان کے لیے 101 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں 413 وکٹ لینے کے ساتھ انھوں 2202 رنز بھی بنائے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ PTI
Image caption ویراٹ کوہلی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئي ہے

ہربھجن سنگھ کی واپسی بظاہر آئی پی ایل میں بہتر کارکردگی کا نتیجہ نظر آتی ہے۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت مہندر سنگھ دھونی کریں گے۔

ٹیم کا انتخاب سندیپ پاٹل کی قیادت میں سیلیکشن کمیٹی نے کیا جبکہ بی سی سی آئی کے سیکریرٹری انوراگ ٹھاکر نے ٹیم کا اعلان کیا۔

10 سے 14 جون تک ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر ردھیمان ساہا کو جگہ دی گئی ہے۔

ٹیسٹ ٹیم

وراٹ کوہلی (کپتان) مرلی وجے، شیکھر دھون، كے ایل راہل، چتیشور پجارا، اجینکیا رہانے، روہت شرما، آر ایشون، ہربھجن سنگھ، کرن شرما، بھونیشور کمار، امیش یادو، ورون ایرون اور ایشانت شرما۔

ونڈے ٹیم

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما شیکھر دھون، اجنکیا رہانے، ویراٹ کوہلی، سوریش رینا، امباتي را‏ئيڈو، آر اشون، روندر جڈیجا، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، امیش یادو، موہت شرما، سٹیورٹ بنني اور دھول کلکرنی۔

اسی بارے میں