ایپل کی گاڑی کے حوالے سے دستاویزات ’افشا‘

تصویر کے کاپی رائٹ .
Image caption گومینٹم کمپنی ڈرائیور کے بغیر کار چلائے جانے والی گاڑیوں کے تجربے کے لیے مشہور ہے

ایپل کمپنی کسی خاص قسم کی کار بنانے جارہی ہے اور اس سے متعلق گردش کرتی افواہوں سے کچھ نیا اور دلچسپ محسوس نہیں ہوتا بلکہ اکثر یہ لگتا ہے کہ یہ ایپل کے مداحوں کی پھیلائی ہوئی خبریں ہیں۔

اب تک ہمیں اصل شواہد کے بجائے صرف نظریات اور فرضی ڈیزائن ہی ملے ہیں کہ کچھ ہونے کو ہے۔

لیکن برطانیہ کےگارڈین اخبار کو ایپل کمپنی کے انجینیئر فرینک فیئرون اور کار ٹیسٹنگ کی سہولت دینے والی کمپنی گو مینٹم کے درمیان ہونے والے روابط کے دستاویزات ملے ہیں۔

گومینٹم سٹیشن سان فرانسسکو سے شمال مغرب میں آدھے گھنٹے کی مسافت پر کونکورڈ شہر میں واقع ہے۔

یہ کمپنی ڈرائیور کے بغیر کار چلائے جانے والی گاڑیوں کے تجربے کے لیے مشہور ہے۔

اخبار نے مئی میں ہونے والے ان تحریری روابط کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’ہم وقت اور جگہ کی دستیابی سے متعلق جاننے کی کوشش کریں گے۔ اور یہ کہ ہم کس طرح پلان بنائیں کہ دیگر پارٹیوں کے ہوتے ہوئے بھی ہم جگہ استعمال کر سکیں۔‘

توکیا یہ ہمیں ایپل کی گاڑی کے عزائم کے بارے میں بتاتا ہے؟

کچھ حد تک لیکن بہت زیادہ نہیں لیکن اتنا معلوم چل گیا ہے کہ کچھ منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔

اب تک ہم صرف اتنا جان پائے تھے کہ ایپل کمپنی نے کار کے شعبے سے کئی ماہرین کو کمپنی میں شامل کیا گیا ہے جو ’ٹائٹن پروجیکٹ‘ نامی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن اس بات کی تصدیق اب تک ایپل کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

اسی بارے میں