شارپ کا 8K ریزولیوشن والا ٹی وی متعارف کروانے کا اعلان

Image caption ٹی وی سیٹ کی قمیتِ فروخت ایک لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر ہو گی

جاپانی الیکٹرونکس کمپنی شارپ نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر سے 8K ٹیلی ویژن سکرین متعارف کرایا جائے گا۔

اگرچہ کئی کمپنیاں’سُپر ہائی ویژن‘ ریزولیوشن کے ٹی وی ماڈل بناچکی ہیں لیکن پہلی مرتبہ اس طرح کے ٹی وی تجارتی بنیادوں پردستیاب ہوسکیں گے۔

8K ساخت ٹی وی سیٹ 1080p جیسی ہائی ڈیفینیشن سے 16 گُنا زائد پکسلز کا حامل ہے۔ یہ ٹی وی ایک تفصیلی یا اتنی بڑی شبیہہ تخلیق کرتا ہے جو تھری ڈی میں ہی نظر آسکتی ہے۔

8K ریزولیوشن کے ٹی وی سیٹ کی قمیتِ فروخت ایک لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر ہو گی جس کے باعث اس کی فروخت محدود پیمانے پر ہی ہو گی۔

اس ٹی وی میں زیادہ براڈکاسٹرز اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کیے جانے کا امکان ہے جو فارمیٹ کو ٹیسٹ کرنے کے کام سے منسلک ہیں۔

ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں تک اسے عوام کی جانب سے کوئی خاص پذیرائی حاصل ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

آئی ایچ ایس ٹیکنالوجی کے ابھے ملک کے مطابق ’ہمیں نہیں امید کہ عام صارفین کے لیے 8K ٹی وی سیٹ 2016 سے پہلے آئیں گے۔ اور ہمیں یہ بھی توقع نہیں ہے کہ 2019 کے بعد تک بھی ایک لاکھ یونٹ تک تجاوز کرپائیں گے۔‘

Image caption ’جاپان میں لوگوں کے چھوٹے مکانات اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر خاندان اس میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے‘

’جاپان کی قومی عوامی نشریاتی تنظیم این ایچ کے اب تک پہلا نشریاتی ادارہ ہے جس نے 8K مواد تخلیق کرنے اور نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘

لیکن انھوں نے مزید کہا کہ جاپان میں لوگوں کے چھوٹے مکانات اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر خاندان اس میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے۔

’جاپان کے عام صارفین کے مکانوں میں زیادہ تر چھوٹے ٹی وی ہوتے ہیں اور ہمارے خیال میں 8K کا 65 انچ کے ٹی وی کی مانگ ہو گی۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ فی الحال مینوفیکچررز اپنی کوششیں خاندانوں کو 4K ٹی وی سیٹس خریدنے کے لیے قائل کرنے پر صرف کریں گے۔

اسی بارے میں