’کال آف ڈیوٹی‘ کے آخری مشن تک براہِ راست رسائی

Image caption چھ نومبر جب سے کال آف ڈیوٹی بلیک آپس 3 ریلیز ہوئی تب سے جو صارفین اسے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اب وہ فوری طور پرگیم کے آخر تک جا سکتے ہیں

معروف وڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ بنانے والوں نے ایک غیرمعمولی قدم اٹھایا ہے جس کے تحت کھیلنے والوں کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ کھیل کے پہلے حصے چھوڑ کر براہِ راست آخری حصے تک رسائی حاصل کر لیں۔

فرم کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ ’کھیلنے والوں کے پاس اس بات کی آزادی ہو کہ وہ جس طرح چاہیں گیم کے مواد کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر لیں۔‘

ویڈیو گیمز کیسے آپ کے دماغ کو تبدیل کرتی ہیں

یوروگیمر نامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سیریز کے نگران جیسن بلنڈیل کا کہنا تھا کہ گیم کے ہر لیول کو ان لاک (کھولنے) کرنے کا طریقہ ’فرسودہ‘ تھا۔

انھوں نے اس نئے نظام کو نیٹ فلکس کمپنی سے مشابہ قرار دیا۔

چھ نومبر جب سے کال آف ڈیوٹی بلیک آپس 3 ریلیز ہوئی تب سے جو صارفین اسے کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں اب وہ فوری طور پرگیم کے آخر تک جا سکتے ہیں۔

بلینڈیل نے یوروگیمرویب سائٹ کو بتایا کہ ’صارفین اور گیم کے کھلاڑی ان دنوں کہیں زیادہ بالغ ہو چکے ہیں۔

انھوں نے اس کا مقابلہ نیٹ فلِکس کے ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس سے کیا کہ کس طرح وہ پورے سیزن کے شوز ایک ہی وقت میں جاری کر دیتے ہیں۔

’جب نیٹ فلِکس مشہور ٹیلی ویژن سیریز ہاؤس آف کارڈز ریلیز کرتا ہے اور اس کی اقساط مکمل ہو جاتی ہیں تو کیا ہر ایک پھلانگ کر آخر تک پہنچ جائے گا اور اس کی آخری قسط دیکھے گا؟ یقیناً آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ لیکن آپ آخری قسط تک پھلانگنے کی بجائے شروع سے آخر تک دیکھنا چاہیں گے کیوں کہ یہ ایک پورے سفر کی طرح ہے۔‘

اس گیم میں آپ کو یہ سہولت بھی میسر ہو گی کہ آپ اپنے ہتھیار اُن لوگوں کو دے سکتے ہیں جو ابھی پچھلے لیول پر ہیں اور وہ اسے ان لاک نہیں کر پائے۔

اسی بارے میں