یو ٹیوب کی امریکی صارفین کے لیے سبسکرپشن سروس

Image caption یو ٹیوب ریڈ ابھ تک سیرف امریکہ میں تھا

دنیا میں ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ویب سائٹ یو ٹیوب نے سبسکرپشن سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صارفین کو ایکسکلیوسو ویڈیوز فراہم کی جائیں گی جن میں ویڈیو بلاگرز کی فلمیں بھی ہوں گی۔

یوٹیوب ریڈ نامی یہ سروس ابتدائی طور پر صرف امریکہ میں دستیاب ہوگی۔

اس کے لیے صارفین کو ماہانہ دس ڈالر ادا کرنے ہوں گے اور اس پر اشتہارات نہیں آئیں گے۔

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مفت ویڈیوز دیکھنے کے عادی لاکھوں شائقین سے رقم کی ادائیگی کی توقع کرنا مشکل کام ہے۔

گارٹنر سے تعلق رکھنے والے تجزیہ کار برائن بلاؤ کا کہنا ہے کہ صارفین ہمیشہ آپشنز مانگتے ہیں اور یہ اچھی چیز ہے کہ یو ٹیوب بغیر اشتہار کی سروس بھی دے رہا ہے۔

یو ٹیوب 28 اکتوبر سے امریکہ میں صارفین کو اس سروس کے ایک ماہ کے مفت تجربے کی پیشکش کرے گا۔

اس سروس کی بین الاقوامی قیمتوں کا تعین اور سروس کے آغاز کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

اسی بارے میں