فیس بک کے منافعے میں اضافہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption تیسری سہ ماہی میں فیس بک کو دنیا بھر میں چھ کڑور نئے صارفین ملے ہیں

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ زیادہ اشتہاروں کی بدولت رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے منافعے میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک دن میں ایک ارب صارفین

سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران اس نے 80 کڑور 91 لاکھ روپے کمائے جو گذشتہ برس سے 11 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پیداواری مارکیٹ میں بھی اس کے مضبوط صارفین میں اضافہ ہوا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے کل صارفین کی تعداد ایک ارب 55 کڑور تک پہنچ چکی ہے

فیس بک کے چیف مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی نئی چیزوں پر توجہ دے رہی ہے اور طویل مدت کے لیے سرمایہ لگا رہی ہے۔

کمپنی جو کہ پہلے ہی دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ہے نے بتایا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں اسے دنیا بھر میں چھ کڑور نئے صارفین ملے ہیں۔ جس کے بعد دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے کل صارفین کی تعداد ایک ارب 55 کڑور تک پہنچ چکی ہے۔

کپمنی کا کہنا ہے کہ ہر امریکی اپنے پانچ میں سے ایک منٹ فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ پر گزارتا ہے۔

گذشتہ ہفتے کمپنی نے ایک نیا سلائڈشو فیچر متعارف کروایا تھا جس کا مقصد اشتہار دینے والے کے لیے کم قیمت پر اپنی مصنوعات کی ویڈیو لگانے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock
Image caption بڑھتی ہوئی تعداد ترقی پذیر ممالک کے صارفین پر بھی مشتمل ہے

ستمبر میں فیس بک کو موبایل پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ برھتی ہوئی تعداد ترقی پذیر ممالک کے صارفین پر بھی مشتمل ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سنہ 2016 کے آخر تک اوکولس ٹیکنالوجی کو بھی ریلیز کرے گی۔

اسی بارے میں