آپ کی ای میل کا جواب پہلے سے حاضر

تصویر کے کاپی رائٹ thinkstock
Image caption کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کے ردِ عمل کے مطابق وقت کے تصرف کو بہتر بنائے گا

اب آپ کے لیے اپنا ای میل ان باکس خالی کرنے کا عمل پہلے سے تیز ہونے والا ہے اگر آپ گوگل کی انِ باکس ایپ استعمال کرنا شروع کردیں۔

’سمارٹ ریپلائی‘ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے آنے والی ای میلز کے مواد کو دیکھتے ہوئے ان کے مختصر جواب خود ہی دے دیے جائیں گے۔

گوگل کو یاد ہوگا ذرا ذرا

گوگل نے بتایا کے کس طرح یہ ایپ ان ای میلز کی شناخت کرتی ہے جن کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے اور ان کے جواب کے لیے تجاویز دیتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارف کے ردِ عمل کے مطابق وقت کے تصرف کو بہتر بنائے گا۔

گوگل نے اس ’اِن باکس ایپ‘ کو تجرباتی طور پر مئی 2015 میں صارفین کے لیے پیش کیا تھا۔

اس میں کئی دوسرے فیچرز بھی متعارف کروائے۔

اس میں صارف کو چوکنا کرنے کے لیے یاد دہانی، سفر کے لیے راستوں کی نشاندہی اور آئندہ کے کاموں کی تجاویز دینے کے فیچرز شامل ہیں۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ میں اس فیچر کے استعمال کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے جس میں ایک ای میل کا جواب دیا گیا۔ اس ای میل میں چھٹیوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

ایپ کے مجوزہ جواب میں ’فی الحال کوئی منصوبہ نہیں‘، ’ میں جلد بتاؤں گا‘ اور ’میں ابھی اس بارے میں سوچ رہا ہوں‘ شامل تھے۔

یہ مجوزہ جوابات اسی طرح بھی بھیجے جا سکتے ہیں اور ان میں مزید تفیصلات بھی شامل کر کے جواب دیا جا سکتا ہے۔

اس اِن باکس کی اپ ڈیٹ جلد جاری کی جائے گی جو اینڈروئڈ میں قابلِ استعمال ہوگی۔

اسی بارے میں