بیٹی کی پیدائیش پر فیس بک کے بانی دو ماہ چھٹی کریں گے

مارک زکربرگ تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مارک زکربرگ کا شمار ان چند اعلیٰ ایگزیکٹیوز میں ہوگا جنھوں نے پدرانہ رخصت لی ہے

فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی ولادت کے بعد دو ماہ کی چھٹی پر جائیں گے۔

زکربرگ نے اپنی ٹائم لائن یہ اعلان کرتے ہوئے اسے ’بہت ہی ذاتی فیصلہ‘ قرار دیا ہے۔

فیس بک اپنے امریکی ملازمین کو چار ماہ تک کی پدرانہ رخصت یا ولدیتی چھٹی دیتی ہے۔ یہ رخصت بچے کی پیدائش کے پہلے برس کے دوران یک مشت بھی لی جا سکتی ہے اور وقفوں کے ساتھ بھی۔

زکربرگ نے اس برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی بیوی پریسیلا چین امید سے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے باپ بننے والے ہیں۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ دفتر سے رخصت کے دوران ان کا قائم مقام کون ہوگا۔

اپنے بیان میں، جس کے ساتھ ایک دھکیل کُرسی یعنی پش چیئر اور ان کے کتے کی تصاویر بھی چسپاں ہیں، 31 سالہ زکربرگ نے کہا: ’تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ جب والدین اپنے نومولود بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں تو اس کے نتائج بچوں اور خاندان کے لیے بہتر نکلتے ہیں۔‘

اسی بارے میں