سنیپ چیٹ کے صارفین کو ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپ سنیپ چیٹ کے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کے استعمال میں انھیں مشکلات درپیش ہیں۔

سوشل میڈیا کی کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس کی ٹیم ’اس مسئلے سے آگاہ ہے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘ تاہم کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ خرابی کب تک دور ہو سکے گی۔

بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انھیں صفحات لوڈ کرنے، سائن اِن اور آؤٹ کرنے اور وڈیوز بھیجنے میں مشکل ہو رہی ہے۔ تاہم کچھ دیگر صارفین کہتے ہیں کہ ان کو اس طرح کی کوئی مشکل درپیش نہیں اور ان کی ایپ ٹھیک کام کر رہی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ خرابی منگل کی صبح شروع ہوئی اور کچھ جگہوں پر اب تک دور نہیں ہو سکی۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نامی ویب سائٹ کے مطابق جو اس بات کا حساب رکھتی ہے کہ ویب سائٹس کب کب کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں، چار ہزار کے قریب لوگوں نے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب اطلاع دی کہ ان کی ایپ ٹھیک کام نہیں کر رہی۔ تاہم یہ تعداد بتدریج کم ہوئی ہے۔

ادھر سنیپ چیٹ کے صارفین صورتِ حال جاننے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں