چاند پر جانے والے چھٹے شخص انتقال کر گئے

تصویر کے کاپی رائٹ NASA
Image caption بائیں سے پہلے ایڈگر میچل، دوسرے ایلن شیپارڈ اور تیسرے سٹوارٹ روسا

چاند پر جانے والے دنیا کے چھٹے انسان امریکی خلاباز ایڈگر مچل 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے ایک ہاسپس (مریض خانے) میں انتقال کر گئے۔

ایڈگر مچل سنہ 1971 میں اپولو 14 کے خلائی مشن پر چاند پر گئے تھے، جہاں انھوں نے نوگھنٹوں سے زائد وقت گذارا تھا۔

انھوں نے کہا کہ وہ خلا میں ’شدتِ جذبات سے مغلوب ہو گئے تھے‘ اور پھر انھوں نے اپنی زندگی ذہن اور ناقابل تشریح چیزوں کے مطالعے کے لیے وقف کر دی۔

انھوں نے اپولو 14 کے تین انسانوں پر مبنی چاند کے سفر کے کئی سال بعد ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا: ’وہ وحدت اور کائنات سے منسلک ہونے کا مغلوب کردینے والا تجربہ تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Wikipedia
Image caption سنہ 1971 میں اپولو 14 کے خلائی مشن کے حصے کے طور پر وہ چاند پر گئے تھے اور وہاں انھوں نے تقریبا نو گھنٹے گزارے تھے

’ وہ سب اور ہم سب نہیں تھا، وہاں صرف میں تھا اور وہی سب کچھ تھا اور وہ ایک ہی چیز تھی۔‘

مچل نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو سنہ 1972 میں خیر باد کہا اور اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹک سائنسز کی بنیاد رکھی تھی۔

اسی بارے میں