سام سنگ کے نئے سمارٹ فون میں پرانے فیچرز دوبارہ شامل

تصویر کے کاپی رائٹ Samsung
Image caption سام سنگ کے نئے فون کی رونمائی بارسیلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس سے پہلے کی گئی

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے مقبول ترین سمارٹ فون کے آئندہ ماڈلز میں وہ خوبیاں دوبارہ شامل کی ہیں جھیں گذشتہ ماڈل میں ختم کر دیا گیا تھا۔

سمارٹ فون گیلکسی ایس 7 اور گلیکسی ایج میں اضافی سٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اور واٹر پروف فیچر کو دوبارہ شامل کیا گیا۔

یہ دونوں فیچر گیلکسی ایس 5 سیریز میں شامل تھے لیکن انھیں ایس 6 سیریز میں ختم کر دیا گیا تھا۔

سام سنگ کے نئے فون کی رونمائی بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس سے پہلے کی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption سم کارڈ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ ایک ہی ٹرے میں ہوں گے

اضافی خوبیوں یا فیچرز میں گیمز کی ٹیکنالوجی اور عقبی کمیرے کی صلاحتیوں کو شامل کیا گیا جس میں یہ کم روشنی میں زیادہ بہتر تصویر لے سکے گا۔

لیکن ایس سیریز کے اس فون کی شکل ایس 6 جیسی ہی ہے جس کی وجہ سے بعض ماہرین کے مطابق اس کی فروخت متاثر ہو سکتی ہے۔

گیلکسی ایس 7 کی سکرین کا سائز ایس 6 فون کا ہی رکھا گیا ہے تاہم گیلکسی ایس 7 ایج کی سکرین کے سائز کو معمولی بڑھا کر 5.1 انچ سے 5.5 انچ کر دیا گیا ہے اور یہ پہلے سے زیادہ خم دار ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ samsung
Image caption کیمرے کی صلاحتیوں میں اضافہ کیا گیا ہے

آئی ایچ ایس ٹیکنالوجی کنسلٹینسی کے تجزیہ کار این فوگ کے مطابق’ اگرچہ قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں کیمرے کو بہتر کیا گیا ہے، چپ سیٹ میں بہتری، اضافی سٹوریج کی گنجائش اور پانی سے بچاؤ سے خوبی شامل کی گئی ہے لیکن سام سنگ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یہ خوبیاں صارفین کو نظر آئیں۔ کیونکہ پہلی نظر میں یہ سابقہ ماڈلز کی طرح نظر آئے گا۔‘

سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی فروخت کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے لیکن 2015 میں سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں اس کا حصہ دو فیصد کم ہوا تھا۔

سام سانگ ایس 7 کے چند فچرز

200 گیگا بائٹس تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ

مائیکرو ایس ڈی کارڈ اسی ٹرے میں نصب کا جا سکے گا جہاں سم کارڈ ڈالا جاتا ہے

بیٹری زیادہ طاقتور ہے جس میں اطلاعات کے مطابق ایک بار چارج کرنے پر 15 گھنٹے تک ہائی ڈیفینیشن ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ samsung
Image caption اس میں 0.4 ملی میٹر پانی کی ٹیوب بھی ہے جو فون کے پروسیسر کو گرم ہونے سے بچائے گی

آئی پی 68 واٹر پروف ریٹکنگ، جس کے تحت 4.9 فٹ گہرے پانی میں 30 منٹ تک فون کو رکھا جا سکتا ہے

فون کی سکرین پر پیغامات اور وقت نظر آتا رہے گا

ایس 6 کی طرح ایس 7 میں بھی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی موجود رہے گی۔

اسی بارے میں