بھنورے نے سکھایا شبنم ذخیرہ کرنے طریقہ

Image caption سائنسدانوں نے پانی کی جمع کی جانے والی بوندوں کو اپنی مرضی کے راستے پر ڈالنے کے لیےغیر ہموار سطح کی تیاری کے لیے تھوہر یا کیکٹس پودوں کے کانٹوں والی خصوصیت کی بھی نقالی کی

سائنسدانوں نے نامب بیٹل (بھنورے کی ایک قسم) سے متاثر ہوکے شبنم کی بوندوں کی بہتر نقل و حمل اور انھیں ذخیرہ کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

اس کیڑے کے خول کی ساخت کی نقالی کرتے ہوئے سائنسدان فضا میں موجود پانی کو معمول سے چھ گنا تیز رفتار سے کشید کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سائنسدانوں کی ٹیم درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود پودوں کی تکنیکی خصوصیات کو عمل میں لاتے ہوئے پانی کے زیادہ بڑے قطرے جمع کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تحقیق کے مصنفین کا کہنا ہے کہ اس نئی پیش رفت کے ذریعے پانی زخیرہ کرنے اور بجلی کی پیداوار کے عمل میں واضح بہتری آئے گی۔

بظاہر پانی کی ایک چھوٹی سی بوند کسی اہمیت کی حامل نظر نہیں آتی تاہم کسی بھی مائع کو متحرک کرنا اور جمع کرنا پن بجلی، سمندری یا نمکین پانی کو پینے کے قابل بنانے کے عمل، اور ایئر کنڈیشننگ کے لیے ضروری عوامل میں شامل ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption مذکورہ پیش رفت بجلی کی پیداوار کے لیے بھی خاصی مددگار ثابت ہوسکتی ہے

اس تحقیق سے قبل تک فرض کیا جاتا رہا تھا کہ پانی کو کشید کرنے اور متحرک کرنے میں بیٹل کی کمر کی اوپری سطح اصل کردار ادا کرتی ہے تاہم نئی تحقیق کے مطابق اصل میں ناہموار سطح اور کے مقامات بہت اہم ہیں۔

سائنسدانوں نے پانی کی جمع کی جانے والی بوندوں کو اپنی مرضی کے راستے پر ڈالنے کے لیےغیر ہموار سطح کی تیاری کے لیے تھوہر یا کیکٹس پودوں کے کانٹوں والی خصوصیت کی بھی نقالی کی ہے۔

تحقیق کے پہلے مصنف اور محقق کِیو چل پارک کہتے ہیں ’ہمیں تجربات کے بعد پتا چلا کہ ناہموار سطح بذات خود قطروں کی تکثیف کے عمل میں مددگار ہوتی ہے۔‘

مذکورہ پیش رفت بجلی کی پیداوار کے لیے بھی خاصی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف فلسیوک کِم کا کہنا ہے کہ ’مثال کے طور پر تھرمل پاور پلانٹ (پن بجلی) کا زیادہ انحصار کثیف کرنے کے طریقے پر ہوتا ہے جس میں بھاپ کو مائع پانی میں تبدیل کیاجاتا ہے۔

’یہ نیا طریقہ کار اس عمل کو تیز کرنے اور زیادہ درجہ حرارت میں اس عمل کو ممکن بنانے اور توانائی کی مجموعی کارکردگی کی بہتری میں انتہائی اہم کردادر ادا کرسکتا ہے۔‘

اسی بارے میں