ویڈیو گیم مائن کرافٹ میں مصنوعی ذہانت کا تجربہ

تصویر کے کاپی رائٹ n
Image caption مائیکرو سافٹ کا ماننا ہے کہ اس مقبول ترین تحقیق کو درس وتدریس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ویڈیو گیم مائن کرافٹ کو مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر سائنسدان اور شوقین افراد مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کو جولائی میں استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مائن کرافٹ کسی بھی دوسرے روبوٹ یا موجودہ مصنوعی ذہانت کی سیمولیشن کے لحاظ سے ’زیادہ موثر‘ ہے

اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے صارفین کو اے آئی ایکس سافٹ وئیر انسٹال کرنا ہو گا۔ AIX سافٹ ویئر کی مدد سے مائن سافٹ مصنوعی ذہانت کے کوڈ کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے۔

صارفین گیم کی لائسنس فیس ادا کر کے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ویڈیو گیم میں مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر کو بہتر بنایا گیا ہے لیکن مائیکرو سافٹ کی مائن کرافٹ میں اسے زیادہ موثر بنایا گیا ہے کیونکہ مختلف حالات میں گیم کے دوران پیش منظر کے تناظر میں وہ پہلے فرد کے طور پر کام کرتا ہے۔

حال ہی میں گوگل کے ایلفا پروگرام میں بھی اس طریقہ کار کو استعمال کیا گیا ہے اور گذشتہ ہفتے خود ہی سے ہزاروں گیم کھیلنے کے بعد ایسے طریقہ کار دریافت ہوئے تھے جس کے بعد اس نے بورڈ گیم کے بہترین کھلاڑی کو شکست دے دی تھی۔

مائیکرو سافٹ کا ماننا ہے کہ اس مقبول ترین تحقیق کو درس وتدریس کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جس میں ایک مصنوعی ذہانت کا حامل ایجنٹ یہ بتا سکتا ہے کہ کسی بھی ہدف کو بہتر طریقے سے کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں