زیکا اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک: ماہرین

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مچھر کے ذریعے پیدا ہونے والے زیکا وائرس کے بارے میں برازیل کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ سابقہ اندازے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

٭زیکا عالمی سطح پر خطرہ

بی بی سی سے گفتگو میں اس مرض سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے ماہر ڈاکٹرز نے بتایا کہ زیکا وائرس سے اعصابی نظام کو مزید خطرہ ہوسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون اس سے متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی سامنے آیا ہے کہ برازیل کے کچھ علاقوں میں مرض کی شدت کم ہو رہی ہے۔ تاہم ویکسن کی تلاش اب بھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے اور زیکا خطے میں پھیل رہا ہے۔

بہت سے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس اور نومولود بچوں کےغیر معمولی طور پر چھوٹے سروں کے درمیان تعلق ہے۔

اگرچہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک فیصد خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اگر زیکا سے متاثرہ ہوں ان کے ہاں چھوٹے سر والے بچے کی پیدائش ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ 20 فیصد خواتین ایسی تھیں جن کے بچوں کا دماغ پیدائش سے قبل متاثر ہوا۔

ایک الگ تحقیق جو انگلینڈ کے ’جرنل آف میڈیسن‘ کے ذریعے رپورٹ ہوئی میں بتایا گیا ہے کہ زیکا کی شکار حاملہ خواتین کے سکین کروانے پر ان کے رحم میں موجود بچوں کے ابنارمل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔

اسی بارے میں