ہبل سے مریخ کی شاندار تصاویر

مریخ تصویر کے کاپی رائٹ NASA ESA
Image caption مریخ کی شاندار تصاویر اس سرخ سیارے کو سمجھنے میں اور مدد دیں گی

ہبل سپیس ٹیلی سکوپ (ایچ ایس ٹی) نے مریخ کی شاندار تصاویر بھیجی ہیں۔

سرخ سیارہ اور زمین قریب آتے ہوئے اس سمت بڑھ رہے ہیں جسے اپوزیشن کہاں جاتا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جب ان کے مدار سورج کے مدار کے ساتھ سیدھ میں آ جاتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں۔

یہ ہر 780 دن کے بعد ہوتا اور یہ ایچ ایس ٹی کو موقع دیتا ہے کہ اس سطح کی تصاویر اتارے جو صرف 30 کلو میٹر دور ہے۔

سنہ 1990 سے لے کر اب تک ہبل تواتر سے ان دنوں میں مریخ کی تصاویر اتارتی رہتی ہے۔

اس کی کیٹیلوگ میں ہمارے ہمسائے سرخ سیارے کی ہر قسم کی تصاویر بھری پڑی ہیں۔ اس کے چھلاوہ نما بادل، دنیا کو گھرنے والے مٹی کے طوفان، اور اس کے سدا بہار برف کے پہاڑ۔

اپوزیشن کا اصلی وقت 22 مئی کو 11:10 (جی ایم ٹی) ہوتا ہے۔ دونوں سیاروں کی سب سے زیادہ قربت 30 مئی کو ہوتی ہے۔ اس دن دونوں سیاروں میں 75 ملین کلو میٹر کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔

آنے والے اختتامِ ہفتہ تک ہبل ٹیلیسکوپ سے بھی بہت چھوٹی دور بینوں سے ماہرِ فلکیات مریخ کی قریب سے تصاویر اتار رہے ہوں گے۔ سیاروں کی سیدھ کا مطلب ہے کہ سرخ سیارے کی ڈسک بھی پوری طرح روشن ہو گی۔

اسی بارے میں