لیباریٹری سے بھاگے روبوٹ سے ٹریفک جام

تصویر کے کاپی رائٹ youtube

اطلاعات کے مطابق روس کے شہر پرم میں ایک لیبارٹری سے روبوٹ شہر کی سڑکوں پر نکل آیا جس کے باعث شہر میں ٹریفک جام ہو گئی۔

پرم میں پرموبوٹ لیبارٹریز میں سائنسدان روبوٹ کو سکھا رہے تھے کہ خودمختار طریقے سے کیسے حرکت کرے۔ روبوٹ اس وقت لیباریٹری سے نکل پڑا جب ایک سائنسدان گیٹ بند کرنا بھول گیا۔

روبوٹ لیباریٹری سے نکل کر قریبی سڑک پر آ گیا اور اس نے 50 میٹر کا سفر طے کیا اور پھر اس کی بیٹری ختم ہو گئی۔

ایک شخص نے پرم کی مصروف سڑک پر ایک روبوٹ کے چلنے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور ایک ٹریفک وارڈن اس کی حفاظت کر رہا ہے۔

روبوٹ کے رکنے کے بعد ایک آدمی اس کو لے کر جا رہا ہے۔

روس کے چینل فائیو ٹی وی چینل پر بھی فوٹیج چلائی گئی اور کہا جا رہا ہے کہ روبوٹ نے تقریباً 40 منٹ سڑک پر گھومتے گزارے۔

تاہم ہر کوئی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ روبوٹ خود بخود سڑک پر نکل آیا۔ روسی میڈیا میں کچھ کا کہنا ہے کہ سستی شہرت کے لیے سائنسدانوں نے یہ حرکت کی ہے۔

پوموبوٹ لیباریٹریز کا کہنا ہے کہ ان کا روبوٹ لوگوں کے سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے۔

اسی بارے میں