دیوقامت پانڈے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

تصویر کے کاپی رائٹ MACAU GOVERNMENT INFORMATION BUREAU
Image caption دونوں پانڈے اتوار کی سہ پہر کو پیدا ہوئے

چین کے زیر انتظام علاقے مکاؤ میں ایک دیوقامت پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

چین کے اس خطے میں پیدا ہونے والے یہ پہلے پانڈے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ کولون کے جائنٹ پانڈا پیویلین میں اتوار کی سہ پہر کو شن شن نامی پانڈا نے دو نر پانڈوں کو جنم دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ماں اور بڑا بچہ دونوں صحت مند ہیں لیکن چھوٹے بچے کا وزن معمول سے کم تھا اس لیے اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

شن شن اور اس کے نر ساتھی کائی کائي کو گذشتہ سال تحفے میں مکاؤ کو دیا گيا تھا۔

ایک سرکاری ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے قدرتی طور پر صحبت کی تاہم اس کے علاوہ شن شن کو کائی کائی کے تخم مصنوعی طور پر بھی دیے گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ MACAU GOVERNMENT INFORMATION BUREAU
Image caption حکام کے مطابق شن شن نے کائی کائی کے ساتھ قدرتی طور پر صحبت کی تھی

شن شن کا بڑا بچہ پیدائش کے وقت 138 گرام کا تھا اور یہ مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے پیدا ہوا جبکہ چھوٹا بچہ صرف 8۔53گرام تھا اور اس کی پیدائش تقریبا ساڑھے چار بجے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ پانڈا پیویلین بچے کی پیدائش کے سلسلے میں 14 جون سے بند ہے۔

اسی بارے میں