مانچسٹر سٹی نے ای سپورٹس کھلاڑی سائن کر لیا

تصویر کے کاپی رائٹ Other

مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب نے 18 سالہ کھلاڑی کو سائن کیا ہے لیکن یہ کھلاڑی کبھی بھی فٹ بال گراؤنڈ میں قدم نہیں رکھے گا۔

کیرن کیز براؤن کو مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب نے پہلے ای پلیئر کے طور پر شامل کیا ہے۔

کیز مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کی ای سپورٹس ٹورنامنٹ میں نمائندگی کریں گے جہاں وہ مشہور کمپیوٹر گیم فیفا کھیلیں گے۔

ویسٹ ہیم فٹ بال کلب نے فیفا کھیلنے کے لیے پہلا ای پلیئر شون ڈریگن ایلن مئی میں سائن کیا تھا۔ دیگر فٹ بال کلب بھی ای پلیئر سائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کیز کا کہنا ہے کہ ’یہ بہت دلچسپ بات ہے، یہ کلب کے لیے ایک نئی چیز ہے اور میرے لیے بھی۔‘

مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے میڈیا کے نائب صدر ڈیئگو گگلیانی نے کہا ’ای سپورٹس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور کلب کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس ایکشن کا حصہ بنے اور اپنے مداحوں کے زیادہ قریب ہو۔‘